ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
انگور کی شراب کے متعلق کیا کہتے ہیں؟
جواب:
انگور کی شراب بالاتفاق حرام ہے، اس کی قلیل اور کثیر مقدار حرام ہے، اس کی حرمت صحیح احادیث اور اجماع امت سے ثابت ہے۔
❀ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (852ھ) فرماتے ہیں:
قد انعقد الإجماع على أن القليل من الخمر المتخذ من العنب يحرم قليله وكثيره.
اس پر اجماع منعقد ہو چکا ہے کہ انگور سے بنائی جانے والی شراب کی قلیل اور کثیر مقدار حرام ہے۔
(فتح الباری: 40/10)