تحریر: عمران ایوب لاہوری
انگشتِ شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننا
ان دونوں انگلیوں میں انگوٹھی پہنا جائز نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ :
نهانى أن أضع الخاتم فى هذه أو فى هذه للسبابة والوسطي
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس اور اس یعنی انگشت شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ۔“
[صحيح: صحيح ابو داود: 3556 ، كتاب الخاتم: باب ما جآء فى خاتم الحديد ، ابو داود: 4225 ، ترمذي: 1786 ، ابن ماجة: 3648]