تحریر: عمران ایوب لاہوری
انعامی بانڈز کی شرعی حیثیت
حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے انعامی بانڈز کی خرید و فروخت ایک ناجائز عمل ہے کیونکہ یہ بھی سود اور جوئے کا ہی مرکب ہے۔ سود اس لیے کہ جس شخص کا نمبر نکل آتا ہے اسے تمام لوگوں کی جمع شدہ رقم کا سود بطور انعام دے دیا جاتا ہے ، اور جوا اس لیے کہ اس رقم کا ملنا کسی اُصول و ضابطے کے تحت نہیں ہے بلکہ محض اتفاق اور قسمت کی بات ہے اور یہی جوا ہے ۔ مزید برآں یہ عمل اس لیے بھی جائز نہیں ہے کہ اس میں رقم جمع کرانے والے تمام افراد کا حق صرف ایک شخص کو دے دیا جاتا ہے۔