تحریر: عمران ایوب لاہوری
انبیاء کی وراثت
انبیاء کا ترکہ ورثاء میں تقسیم نہیں ہوتا بلکہ صدقہ ہوتا ہے جیسا کہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا نورث ما تركناه صدقة
”ہمارا وارث نہیں بنا جاتا بلکہ ہم جو چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہوتا ہے ۔“
[بخاري: 6725 ، 6726 ، كتاب الفرائض: باب قول النبى صلی اللہ علیہ وسلم لا نورث ما تركنا صدقة ، مسلم: 1758]