مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

امام جعفر صادق کی اولاد کے مکمل نام اور تعداد

فونٹ سائز:
ماخوذ : فتاوی علمیہ (توضیح الا حکام)

امام جعفر صادق کی اولاد

سوال:

امام جعفر صادق کی کتنی اولاد تھیں؟ برائے کرم ان کے تمام نام ذکر کریں۔

جواب:

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام جعفر صادق رحمہ اللہ اہل تشیع کے نزدیک امامت کے سلسلے میں چھٹے (6) امام ہیں، جو کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے شروع ہونے والا سلسلہ ہے۔ ان کا نام "جعفر”، کنیت "ابو عبداللہ” اور لقب "صادق” تھا۔

آپ، امام محمد باقر کے فرزند، امام زین العابدین کے پوتے اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے پڑپوتے تھے۔

امام جعفر صادق رحمہ اللہ کی اولاد مختلف بیویوں سے ہوئی۔ ان کے کل دس بچے تھے، جن میں سات بیٹے اور تین بیٹیاں شامل تھیں۔

بیٹوں کے نام:

  • ➊ اسماعیل
  • ➋ موسیٰ کاظم
  • ➌ عبداللہ
  • ➍ اسحاق
  • ➎ محمد
  • ➏ عباس
  • ➐ علی

بیٹیوں کے نام:

  • ➊ اُم فروہ
  • ➋ اسماء
  • ➌ فاطمہ
ماخوذ: نور الابصار، صفحہ 133

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔