اللہ کی رضا کو ترجیح دینے کی فضیلت اور لوگوں کی ناراضی کی پروا نہ کرنا
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

«باب فى من التماس رضا الله بسخط الناس »
جو لوگوں کی ناراضی کے باوجود اللہ کی رضا کا طالب ہو

✿ «عن عائشة قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من التمس رضي الله بسخط الناس رضي لله تعالي عنه وأرضى الناس عنه من التمس رضا الناس بسخط الله سخط الله عليه وأسخط عليه الناس.» [حسن: رواه ابن حبان 276.]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو شخص لوگوں کی ناراضی کے باوجود الله کی رضا کا طالب ہو تو الله تعالیٰ اس سے راضی ہو گا اور لوگوں کو بھی اس سے راضی کر دے گا۔ اور جو شخص اللہ کی ناراضی کے باوجود لوگوں کی رضامندی چاہے تو اللہ اس سے ناراض ہو گا اور لوگ بھی اس سے ناراض ہوں گے۔“

✿ «عن ابن عباس، قال: قال رسول الله من أسخط الله فى رضا الناس سخط الله عليه أسخط عليه من أرضاه فى سخطه، ومن أرضى الله فى سخط الناس رضي الله تعالي عنه وأرضى عنه من أسخطه فى رضاه حتي يزينه ويزين قوله وعمله فى عينه. » [حسن: رواه الطبراني فى الكبير 268/11]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے اللہ کو ناراض کر دیا، تو اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہو گا۔ اور وہ شخص بھی اس سے ناراض ہو جائے گا، جس کی رضامندی کے لیے اس نے الله کو ناراض کر دیا تھا۔ اور جس شخص نے لوگوں کی ناراضی کے باوجود اللہ کو راضی کر دیا تو الله تعالیٰ اس شخص کو بھی اس سے راضی کر دے گا، جس کو اللہ کی خاطر ناراض کر دیا تھا۔ یہاں تک کہ اس کو اور اس کے قول و عمل اس کی نگاہوں میں مزین کر دے گا۔“

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے