مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

اللہ کی ذات کا واسطہ دے کر سوال کرنے کا شرعی حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاویٰ ارکان اسلام

سوال

اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر کسی معمولی چیز کا سوال کرنا کیسا ہے؟

بعض افراد جب اللہ تعالیٰ کی ذات کے واسطے سے کسی چیز کا سوال کرتے ہیں تو یوں کہتے ہیں: ’’میں تجھ سے اللہ کی ذات کے واسطے سے یہ سوال کرتا ہوں۔‘‘
اس طرح سوال کرنے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

  • ✿ اللہ تعالیٰ کی ذات اتنی عظیم ہے کہ اس کے واسطے سے کسی معمولی دنیاوی چیز کا سوال کرنا مناسب نہیں۔
  • ✿ انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی ذات کو کسی معمولی مقصد کے لیے وسیلہ نہ بنائے۔
  • ✿ لہٰذا، اس طرح سوال کرنا کہ ’’تجھے اللہ کی ذات کا واسطہ دیتا ہوں‘‘ یا ’’اللہ کی ذات کے واسطے سے تجھ سے سوال کرتا ہوں‘‘، درست نہیں ہے اور اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔