محبت فی اللہ: اولیاء اللہ سے اللہ تعالیٰ کی محبت
یہ تحریر ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی کی کتاب اولیاء اللہ کی پہچان سے ماخوذ ہے۔

اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء اور دوستوں سے محبت رکھتا ہے۔
«عن أنس بن مالك، أن رجلا كان عند النبى صلى الله عليه وسلم فمر به رجل ، فقال: يا رسول الله ، إني لأحب هذا ، فقال له النبى صلى الله عليه وسلم: أعلمته؟ قال: لا ، قال: أعلمه، قال: فلحقه فقال: إني أحبك فى الله، فقال: أحبك الذى أحببتني له»
سنن ابی داؤد، کتاب الادب، باب اخبار الرجل بمحبته اياه، رقم: 5125 ۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے۔
”سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اتنے میں ایک آدمی وہاں سے گزرا تو اس شخص نے کہا: یارسول اللہ ! میں اس آدمی سے محبت کرتا ہوں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کیا تو نے اسے بتایا ہے؟ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے آگاہ کر دے، چنانچہ وہ آدمی اس کے پیچھے گیا، اور اسے بتایا کہ میں تم سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ جواب میں اس نے اسے یہ دعادی: تجھ سے وہ ذات محبت کرے جس کے لیے تو نے مجھ سے محبت کی ۔“
«عن أبى هريرة ، أن رجلا زار انا له فى قرية أخرى فارصد الله له على مدرجته ملكا فلما أتى عليه قال: أين تريد؟ قال: أريد أخا فى هذه القرية قال هل لك عليه من نعمة تربها؟ قال لا غير إني أحبته فى الله عز وجل، قال: فإني رسول الله إليك بأن الله قد احبك كما أحببته فيه»
صحيح مسلم، کتاب البر والصلة، باب فضل الحب في الله تعالى: 2567.
”سیدنا ابوہریرة رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی اپنے بھائی کی ملاقات کے لیے اس کے گاؤں جا رہا تھا، اللہ تعالیٰ نے اس کے راستے میں ایک فرشتہ کھڑا کر دیا۔ جب ملاقاتی وہاں پہنچا تو فرشتے نے پوچھا: کہاں جا رہے ہو؟ ملاقاتی نے جواب دیا: میں اس گاؤں جارہا ہوں وہاں میرا (دینی) بھائی رہتا ہے۔ فرشتے نے کہا: کیا اس کا تجھ پر کوئی احسان ہے جسے اتارنے جارہے ہو؟ ملاقاتی نے جواب دیا نہیں، کچھ نہیں ۔ بس اس سے محض اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرتا ہوں (اس لیے اسے ملنے جارہا ہوں) فرشتے نے کہا: میں تیری طرف اللہ کا بھیجا ہوا (فرشتہ ) ہوں (اور تجھے بتانے آیا ہوں کہ ) اللہ تعالیٰ تجھ سے اس طرح محبت فرماتا ہے جس طرح تو محض اللہ تعالیٰ کے لیے اپنے دینی بھائی سے محبت کرتا ہے۔ “
«عن ابي ، امامة، قال: قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم: ما أحب عبد عبدا لله إلا أكرم ربه عزوجل»
مسند احمد: 259/5 ، سلسلة الصحيحة، رقم: 1256 .
”سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی بندہ اللہ تعالیٰ کی خاطر دوسرے بندے سے محبت کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی عزت کرتا ہے۔ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے