مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

اللہ سے دعا مانگنے کا صحیح طریقہ اور قبولیت کی شرائط

فونٹ سائز:
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 487

سوال

اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ نبی صلی الله علیہ وسلم دعا کس انداز سے مانگتے تھے کہ دعا میں اثر ہو اور قبول ہو؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے کا صحیح طریقہ وہی ہے جو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے کتب حدیث اور تفسیر میں منقول ہے۔

دعا کے مختلف مواقع پر ہاتھ اٹھانے کا عمل

◈ بعض دعاؤں میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ہاتھ اٹھائے ہیں، مثلاً:

◈ بارش کی دعا

◈ قنوت نازلہ کی دعا

◈ قبرستان میں دعا

◈ کسی کے مطالبہ پر دعا

◈ بعض دعاؤں میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے ہاتھ اٹھانے کا ثبوت نہیں ملتا، مثلاً:

◈ قنوت نازلہ کے علاوہ نماز میں دعا

◈ قنوت وتر کی دعا

◈ نمازوں کے بعد دعا

◈ بیت الخلا میں داخل یا خارج ہوتے وقت دعا

◈ مسجد میں داخل یا خارج ہوتے وقت دعا

◈ گھر میں داخل یا خارج ہوتے وقت دعا

◈ بیوی کے پاس جاتے وقت دعا

دعا کی قبولیت کے لیے شرائط

کتب حدیث اور بعض کتب ادعیہ میں دعا کی قبولیت کے لیے درج ذیل شرائط بیان کی گئی ہیں:

➊ غذا اور لباس کا حلال ہونا
➋ دعا میں گناہ یا قطع رحمی کی درخواست نہ ہونا
➌ دعا کے وقت دل کا غافل نہ ہونا
➍ دعا کرنے والے کا اللہ تعالیٰ کی قبولیت سے مایوس نہ ہونا

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔