یہ اقتباس شیخ جاوید اقبال سیالکوٹی کی کتاب والدین اور اُولاد کے حقوق سے ماخوذ ہے۔
اللہ تعالی کو سب سے زیادہ پسندیدہ نام
◈ عن ابن عمر قال رسول الله: أحب الأسماء إلى الله عزوجل عبد الله وعبد الرحمن.
”عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبد اللہ اور عبد الرحمن ہیں۔“
صحيح ابو داود، كتاب الادب، باب فى تغيير الاسماء: 4949