ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
اللہ تعالیٰ کے نام کی قسم اٹھانا کیسا ہے؟
جواب :
اللہ تعالیٰ کی جتنی صفات اور نام ثابت ہیں ، ان کی قسم اٹھائی جاسکتی ہے، کیونکہ اللہ کی صفات اور نام اس کا غیر نہیں ہیں۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728 ھ) فرماتے ہیں:
إن الفقهاء أجمعوا على أن الحالف باسم الله كالحالف بالله.
”فقہا کا اجماع ہے کہ اللہ کے نام کی قسم اٹھانے والا اللہ کی قسم اٹھانے والے کی طرح ہے۔ “
(مجموع الفتاوى : 190/6)