سوال
اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم دعا کس انداز میں مانگتے تھے کہ دعا میں اثر ہو اور قبولیت حاصل ہو؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کا صحیح اور مسنون طریقہ وہی ہے جو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے کتب حدیث اور کتب تفسیر میں منقول ہے۔
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے مختلف مواقع پر دعا کے انداز
✿ بعض دعاؤں میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ہاتھ اٹھائے ہیں، جیسے:
◄ بارش کی دعا
◄ قنوتِ نازلہ کی دعا
◄ قبرستان میں دعا
◄ کسی کے مطالبے پر دعا
✿ بعض دعاؤں میں ہاتھ اٹھانے کا ثبوت رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے نہیں ملتا، جیسے:
◄ قنوتِ نازلہ کے علاوہ نماز میں دعا
◄ قنوتِ وتر میں دعا
◄ نمازوں کے بعد دعا
◄ بیت الخلا میں داخل اور خارج ہوتے وقت کی دعا
◄ مسجد میں داخل اور نکلتے وقت کی دعا
◄ گھر میں داخل اور نکلتے وقت کی دعا
◄ بیوی کے پاس جاتے وقت کی دعا
دعا کی قبولیت کے لیے شرائط
کتب حدیث اور بعض کتبِ ادعیہ میں دعا کی قبولیت کے لیے کچھ شرائط مذکور ہیں، مثلاً:
◄ غذا اور لباس کا حلال ہونا
◄ دعا کا گناہ یا قطع رحمی پر مشتمل نہ ہونا
◄ دعا کے وقت دل کا غافل نہ ہونا
◄ دعا کرنے والے کا اللہ تعالیٰ کی قبولیت سے مایوس نہ ہونا
والله اعلم