ماخوذ: فتاوی علمیہ، جلد1۔ كتاب الاذان۔صفحہ251
سوال:
جماعت کھڑی ہونے پر اقامت دائیں طرف سے کہنی ضروری ہے یا مستحب؟ اگر صف میں بائیں طرف کھڑا شخص اقامت کہے تو بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں۔ اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
(محمد صدیق سلفی، ایبٹ آباد)
الجواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی حدیث میں یہ صراحت موجود نہیں کہ اقامت دائیں طرف سے دی جائے اور بائیں طرف سے نہ دی جائے۔
لہٰذا اقامت دائیں طرف ہو، بائیں طرف ہو یا امام کے بالکل پیچھے—سب صورتیں جائز ہیں۔
کسی ایک مخصوص جانب اقامت کو لازم سمجھنا یا بائیں طرف سے اقامت کو مکروہ کہنا بلا دلیل ہے۔
اس پر لوگوں کا اعتراض غیر شرعی اور بے بنیاد ہے۔
(شہادت، اکتوبر 2000ء)
واللہ أعلم بالصواب۔