افطار کے وقت ریڈیو اعلان اور مؤذن کی اذان میں ترجیح کا حکم

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

افطار کے وقت ریڈیو اعلان اور مؤذن کی اذان میں ترجیح کا حکم

سوال :۔

رمضان میں ایک دن اناؤنسر نے ریڈیو سے یہ اعلان کیا کہ اب سے دو منٹ بعد اذان مغرب ہوگی لیکن محلہ کی مسجد کے مؤذن نے اسی لمحہ میں اذان دینا شروع کر دی تو ان دونوں میں سے کس کی اتباع کرنا زیادہ بہتر ہے؟

فتوی :۔

اگر مؤذن غروب آفتاب کا مشاہدہ کرنے کے بعد اذان کہتا ہو اور وہ قابل اعتماد ہو تو ہم مؤذن کی پیروی کریں گے کیونکہ وہ واقع محسوس یعنی غروب آفتاب کا مشاہدہ کر کے اذان کہتا ہے اور اگر وہ سورج دیکھنے کے بجائے محض گھڑی دیکھ کر اذان کہتا ہو تو پھر ظن غالب یہ ہے کہ ریڈیو کا اعلان زیادہ صحیح ہے کیونکہ گھڑیوں کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، لہذا ریڈیو کے اعلان کی پیروی زیادہ بہتر ہے۔