سوال : کیا افطار کے لئے کھانوں کی تیاری میں اسراف اور افراط کرنے سے صوم کا اجر کم ہو جاتا ہے ؟
جواب : اس سے صیام کا ثواب کم نہیں ہوتا اور صوم پورا ہو جانے کے بعد کسی بھی حرام کام سے اس کا ثواب کم نہیں ہوتا ہے۔ لیکن یہ اللہ تعالیٰ کے درج ذیل فرمان کے ضمن میں آتا ہے :
وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ [7-الأعراف:13]
’’ اور کھاؤ اور پیو اور حد سے مت نکلو۔ بے شک اللہ تعالیٰ حد سے نکل جانے والوں کو پسند نہیں کرتا “۔
پس ثابت ہوا کہ اسراف بذاتِ خود ممنوع چیز ہے اور میانہ روی آدھی معیشت ہے۔ اور اگر آدمی کے پاس ضرورت سے زائد چیز ہو تو اس کو صدقہ کر دینا افضل ہے۔
’’ شیخ ابن عثیمین۔ رحمۃاللہ علیہ۔ “