سوال :
اعمال کا خالق کون ہے؟
جواب:
ہر چیز کا خالق اللہ تعالیٰ ہے، بندوں اور ان کے اعمال وافعال کا خالق اللہ تعالیٰ ہی ہے، لوگ ان اعمال کے کاسب ہیں۔ یہ اہل سنت والجماعت کا اجماعی واتفاقی عقیدہ ہے، بے شمار قرآنی وحدیثی نصوص اس پر دال ہیں۔
❀ علامہ کلا بازی حنفی رحمہ اللہ (380ھ) فرماتے ہیں:
أجمعوا أن الله تعالى خالق لأفعال العباد كلها، كما أنه خالق لإعيانهم، وأن كل ما يفعلونه من خير وشر فبقضاء الله وقدره وإرادته ومشيئته
”اہل سنت کا اجماع ہے کہ اللہ تعالیٰ بندوں کے تمام افعال کا خالق ہے، جیسے ان کے اجسام کا خالق ہے، نیز اجماع ہے کہ لوگ جو بھی نیکی و بدی کرتے ہیں ، سب اللہ کی قضا ، قدرت ، ارادہ اور مشیت کے تحت ہے۔“
(التعرُّف لمذهب أهل التصوّف، ص 44)