اعتکاف کس مسجد میں ہو سکتا ہے اور کس میں نہیں؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

اعتکاف کس مسجد میں ہو سکتا ہے اور کس میں نہیں؟

جواب:

اعتکاف ہر اس مسجد میں ہو سکتا ہے جہاں جماعت کا اہتمام ہو۔
❀ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
وَلَا تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ
(2-البقرة:187)
تم مسجد میں اعتکاف کر رہے ہو۔
❀ امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
لا اعتكاف إلا في مسجد جماعة، يجمع فيه
اعتکاف صرف اس مسجد میں ہو سکتا ہے، جس میں نماز باجماعت کا اہتمام ہو۔
(مصنف ابن أبي شيبة: 3/90، وسندہ صحیح)