اعتکاف کرنے والا معتکف میں کب داخل ہو
تحریر: عمران ایوب لاہوری

اعتکاف کرنے والا معتکف میں کب داخل ہو
بیسں (20) رمضان المبارک کی شام کو اعتکاف کرنے والا مسجد میں پہنچ جائے اور اگلے روز صبح فجر کے بعد اعتکاف کی جگہ میں داخل ہو جائے۔
(جمہور ، ائمہ اربعہ) اسی کے قائل ہیں۔
[تحفة الأحوذي: 584/3 ، فيض القدير: 96/5 ، فتح الباري: 323/4]
اس کے دلائل حسب ذیل ہیں:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف کرتے ۔
[بخاري: 4998 ، كتاب فضائل القرآن: باب كان جبرئيل يعرض القرآن على النبى ، ترمذي: 790 ، أبو داود: 2466]
➋ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے: صلى الفجر ثم دخل معتكفه ”تو نماز فجر ادا فرما کر اپنی اعتکاف کی جگہ میں داخل ہو جاتے ۔“
[ترمذي: 791 ، كتاب الصوم: باب ماجاء فى الاعتكاف ، بخاري: 2033 ، مسلم: 1172 ، أبو داود: 2464 ، ابن ماجة: 1771]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1