اس عورت کے روزے کا حکم جس کو خون آیا مگر اس پر یہ واضح نہ ہوا کہ یہ خون حیض ہے یا نہیں ؟

فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

جب عورت نے خون دیکھا اور اسے یقین نہ ہوا کہ بلاشبہ وہ خون حیض ہے تو اس دن کے روزے کا کیا حکم ہے ؟

جواب :

عورت کا اس دن کا روزہ درست اور صحیح ہے ، کیونکہ اصل یہ ہے کہ وہ حیض نہیں یہاں تک کہ واضح ہو جائے کہ وہ حیض ہے ۔
(محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ )