ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
ایک مستحب کام پر قسم اٹھائی تو کیا اس قسم کو پورا کرنا ضروری ہے؟
جواب:
اگر جائز اور مستحب کام پر قسم اٹھائی ہے، تو اسے پورا کرنا ضروری ہے، ورنہ کفارہ لازم ہوگا۔
❀ فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾ (المائدة : 89)
”اپنی (جائز) قسموں کی حفاظت کرو، اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لیے اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتا ہے، تاکہ تم شکر گزاری کرو۔“