سوال
داڑھی کے بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے؟
اسے کاٹوانا یا منڈھوانا کس حد تک جائز ہے؟
اگر داڑھی نہ رکھی جائے تو کیا یہ گناہ ہے؟
اور اگر کسی مجبوری کے باعث داڑھی نہ رکھی جا سکے تو کیا کرنا چاہیے؟
داڑھی کی لمبائی یعنی سائز کتنا ہونا چاہیے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◄ مٹھی والی حدیث رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔
◄ داڑھی کٹوانا، منڈھوانا یا اس کو کاٹنا جرم اور گناہ ہے۔
◄ اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے اعفاء، ارخاء اور توفیر لحیہ کا حکم دیا ہے۔
◄ ان احکامات کو وجوب سے ندب (محض ترغیب) کی طرف پھیرنے والا کوئی قرینہ موجود نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب