یہ اقتباس مولانا ابو نعمان بشیر احمد کی کتاب اسلامی قانون وراثت سے ماخوذ ہے۔
سوال:
ارکان وراثت تحریر کیجیے؟
جواب:
وراثت کے تین رکن ہیں۔ اگر ان میں سے ایک بھی مفقود ہو تو وراثت ثابت نہ ہوگی۔
مُوَرِّث: یعنی میت یا جو میت کے حکم میں ہو جیسے گم شدہ۔
وَارِث: یعنی وہ زندہ افراد جو میت کا مال لینے والے ہوں۔
مَورُوث: یعنی میت کا چھوڑا ہوا مال، زمین یا سامان وغیرہ۔