ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
جو شخص کسی سرکاری دفتر میں کام کرتا ہے، جہاں واش روم میں پانی کے بجائے ٹشو پیپر استعمال ہوتا ہے، کیا وہ ٹشو پیپر سے استنجا کے بعد وضو کر کے نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب :
استنجا میں مقصود صفائی ہے، وہ اگر چہ ٹشو پیپر سے حاصل ہو جاتی ہے، مگر ٹشو پیپر سے استنجا درست نہیں، استنجا پانی یا پتھر سے جائز ہے، مجبوری کی صورت میں ٹشو سے استنجا کیا جاسکتا ہے۔