استخارہ کی مسنون دعا اور نبی ﷺ کی تعلیم
ماخوذ : فتاویٰ محمدیہ، ج 1، ص 557

سوال

کیا استخارہ کی کوئی مسنون دعا ہے جو نبی ﷺ نے اپنی امت کو سکھلائی ہو؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

استخارہ کی مسنون دعا وہ ہے جو نبی اکرم ﷺ نے اپنی امت کو تعلیم فرمائی۔ اس دعا کے الفاظ یہ ہیں:

دعائے استخارہ کے الفاظ

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ العَظِيمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الأَمْرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي – أَوْ عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ – واقْدُرْهُ لِي وَيَسِّرْهُ لِي، ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي – أَوْ عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ – فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ، وَاقْدُرْ لِي الخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، ثُمَّ أَرْضِنِي به۔

ترجمہ دعائے استخارہ

’’اے میرے اللہ! میں تیرے علم کے ذریعے تجھ سے خیر طلب کرتا ہوں، تیری قدرت کے ذریعے تجھ سے تیرے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں، اس لئے کہ تو قدرت والا ہے جبکہ مجھے قدرت حاصل نہیں، تو علم والا ہے اور مجھے علم نہیں، اور تو ہی غیب کی تمام باتوں کو خوب جانتا ہے۔ اے اللہ! اگر تیرے علم میں یہ کام میرے لئے بہتر ہے، میرے دین کے اعتبار سے، میری دنیا کے اعتبار سے اور میرے انجام کے اعتبار سے (یا میرے فوری اور آئندہ کاموں کے لحاظ سے) تو میرے لئے اسے مقدر فرما دے، اسے میرے لئے آسان کر دے اور اس میں میرے لئے برکت ڈال دے۔ اور اگر تیرے علم میں یہ کام میرے لئے نقصان دہ ہے، میرے دین کے اعتبار سے، میری دنیا کے اعتبار سے اور میرے انجام کے اعتبار سے (یا میرے فوری اور آئندہ کاموں کے لحاظ سے) تو اس کام کو مجھ سے دور فرما دے اور مجھے اس سے بچائے رکھ، اور میرے لئے بھلائی اور خیر مقدر فرما جہاں کہیں بھی ہو، پھر مجھے اس پر راضی اور مطمئن فرما دے۔‘‘

(صحیح بخاری و اصحاب السنن، جمع الفوائد، ج ۱، ص ۳۲۳)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے