ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
استخارہ کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
جواب:
استخارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور مسلمان کے لیے محفوظ قلعہ ہے، ہمارے ہاں اس سنت کو انتہائی بھيانک تعبیریں پہنا دی گئی ہیں، اسے ذوق اسلام کے مطابق سمجھنے کے بجائے اس قدر الجھا دیا گیا ہے کہ خدا کی پناہ۔ استخارہ یہ ہے کہ دو رکعت ادا کریں اور دعائے استخارہ پڑھ کر کام شروع کریں، مثلاً:
رشتہ طے کرنے کے لیے گھر سے نکلیں، تو استخارہ کریں۔
کاروبار شروع کرنے سے پہلے استخارہ کریں۔
سفر پر روانہ ہونے سے پہلے استخارہ کر لیں۔
ہمارے ہاں جو یہ ذہن پایا جاتا ہے کہ استخارہ کے بعد سو جائیں، خواب میں اشارہ ملے گا، بے حقیقت ہے، قرآن و سنت سے ثابت نہیں۔