ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
ارکان اسلام کے منکر کا کیا حکم ہے؟
جواب:
اسلام کے پانچ ارکان ہیں، ان میں سے کسی بھی رکن کا انکار کفر ہے۔
❀ شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
قد اتفق المسلمون على أن من جحد وجوب مباني الإسلام الخمس الشهادتين والصلوات الخمس والزكاة وصيام شهر رمضان وحج البيت، فإنه كافر.
مسلمانوں کا اتفاق ہے کہ جس نے اسلام کے پانچ ارکان کے وجوب کا انکار کیا، وہ کافر ہے، وہ ارکان شہادتین، پانچ نمازیں، زکوٰة، ماہ رمضان کے روزے اور بیت اللہ کا حج ہیں۔
(الجواب الصحيح: 126/2)