مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

اردو میں مستند اور سلیس تاریخ اسلام کی بہترین کتاب کون سی ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ : فتاویٰ راشدیہ، صفحہ نمبر 530

سوال

اس وقت کتب تاریخ میں سے اردو زبان میں ایسی صحیح اور تحقیقی انداز میں لکھی گئی مستند اور سلیس تاریخِ اسلام کی کون سی کتاب ہے جو کم علم اور عام آدمی کے بھی کام آسکے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تاریخ کی کتابوں میں اب تک اردو زبان میں کوئی ایسی کتاب باسند نظر سے نہیں گزری۔ تاہم مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی کی ’’تاریخ اسلام‘‘ جو تین جلدوں پر مشتمل ہے، کسی حد تک قابلِ مطالعہ ہے۔ فی الحال اسی کتاب کا مطالعہ کیا جائے۔ لیکن اگر مزید تحقیق اور گہری معلومات کی ضرورت ہو تو عربی کتب کا مطالعہ کرنے کے علاوہ کوئی اور صورت موجود نہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔