سوال:
عمرہ کے لیے اردو زبان میں کوئی موبائل ایپلیکیشن ہو جس میں قرآن و سنت کے مطابق عمرے کا مکمل طریقہ مع مسنون دعائیں موجود ہوں تو رہنمائی فرما دیں؟
جواب از فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ
حج و عمرہ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے والی کئی موبائل ایپس دستیاب ہیں، تاہم اب تک کی سب سے عمدہ اور مؤثر دو ایپس درج ذیل ہیں:
➊ المطوف (Al Mutawwif)
➋ النُسُک گائیڈ (Al Nusuk Guide)
دونوں ایپس کی اپنی الگ خصوصیات ہیں، تاہم ان میں جو چیز مشترک ہے وہ درج ذیل ہے:
◈ ان میں دی گئی معلومات مستند ہیں
◈ ٹیکنیکلی یہ ایپس کافی بہتر ہیں
◈ یوزر فرینڈلی یعنی استعمال میں آسان ہیں
کسی ایک ایپ کو ترجیح دینے کی صورت میں:
اگر دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو ’النسک گائیڈ‘ کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔
◈ اگرچہ اس میں چند مقامات پر واضح غلطیاں موجود ہیں
◈ مثلاً طواف کے دوران چکر کی گنتی والے حصے میں جو دعا طواف کے آغاز پر ہونی چاہیے، وہ دعا چکر مکمل ہونے کے بعد دی گئی ہے، جو غلط ہے۔
گروپ مینجمنٹ کے لیے بہترین ایپ:
اگر کوئی ٹوور آپریٹر ہے یا عمرہ کے گروپس لے کر جاتا ہے تو ایسی صورت میں ’المطوف‘ ایپ سب سے موزوں ہے، کیونکہ:
◈ اس میں ’حملۃ‘ یعنی گروپ آپشن موجود ہے
◈ گائیڈ اور اس کے تحت افراد ایک دوسرے کے ساتھ رجسٹر ہو کر مربوط رہ سکتے ہیں
زبان کی دستیابی:
◈ دونوں ایپس عربی زبان میں ہیں
◈ النُسُک گائیڈ میں انگلش کا آپشن بھی موجود ہے
◈ البتہ اردو زبان میں ایسی کوئی ایپ تاحال نظر سے نہیں گزری جو اتنی مؤثر اور جامع گائیڈ فراہم کرے جیسا کہ النسک گائیڈ عربی یا انگلش میں کرتی ہے۔
اردو ایپس کا موجودہ معیار:
◈ کئی لوگوں نے اردو میں ایپس بنائیں اور لانچ کیں
◈ ان میں:
➤ نہ کوئی خاص فنکشنیلٹی ہے
➤ نہ ہی کوئی تکنیکی خوبی
➤ بس سیدھی سادی کتابی شکل میں مواد موجود ہے
➤ وہ بھی کئی مقامات پر مسائل کا شکار ہے
لہٰذا ایسی ایپس کی بجائے کسی بھی مستند کتاب کی ہارڈ یا سافٹ کاپی زیادہ مفید ہے۔
مجموعی جائزہ:
اس پورے تناظر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اردو زبان میں اس طرح کی دینی موبائل ایپلیکیشنز کی بہت زیادہ ضرورت ہے
◈ خود راقم نے اس موضوع پر عربی، انگلش اور اردو تینوں زبانوں میں تحقیق کی ہے
◈ کچھ اچھی چیزیں ضرور موجود ہیں، لیکن پھر بھی مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے
◈ اس پہلو پر سنجیدہ توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے