مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

اذان سے پہلے اور بعد میں درود شریف پڑھنے کا حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02

سوال

کیا اذان سے پہلے اور بعد میں درُود شریف مشروع ہے؟

الجواب

اذان کے بعد درُود مشروع ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : « ثُمَّ صَلُّوْا عَلَيَّ » البتہ ایک گروہ کا خاص الفاظ اور خاص انداز میں اذان کے بعد درُود پڑھنا کتاب و سنت سے ثابت نہیں ۔
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مؤذن کی آواز سنو تو مؤذن کو جواب دو اور جب اذان ختم ہوجائے تو پھر مجھ پر درُود بھیجو ۔ پس تحقیق جو مجھ پر ایک بار درُود بھیجتا ہے اللہ اس پر دس بار رحمت بھیجتا ہے۔ (مسلم،الصلاة، باب استحباب القول مثل قول المؤذن)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔