سوال
کیا اذان اور اقامت کے دوران قبلہ رخ ہونا ضروری ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اذان اور اقامت کے وقت قبلہ رخ ہونا واجب نہیں ہے۔ تاہم، یہ ایک سنت بمعنی استحباب ہے، یعنی مستحب عمل ہے کہ اذان اور اقامت کے وقت قبلہ رخ ہوا جائے۔ یہی اہلِ علم کا فتویٰ ہے۔