إن الحمد لله نحمده، ونستعينه، من يهده الله فلا مضل له، ومن يضلل فلا هادي له، وأشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له، وأن محمدا عبده ورسوله . أما بعد:
● نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سفید رنگ کا لباس پسند تھا
قَالَ اللهُ تَعَالَى : ﴿يَا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَوْآتِكُمْ وَرِيشًا ۖ وَلِبَاسُ التَّقْوَىٰ ذَٰلِكَ خَيْرٌ ۚ ذَٰلِكَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ﴾
(7-الأعراف:26)
❀ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
”اے بنی آدم ! بے شک ہم نے تم پر ایسا لباس نازل کیا جو تمھاری شرمگاہیں چھپاتا ہے اور زینت کا باعث ہے، اور پرہیز گاری کا لباس بہت بہتر ہے۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے، تا کہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔“
حدیث 1 :
«عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : البسوا من ثيابكم البياض فإنها من خير ثيابكم، وكفنوا فيها موتاكم ، وإن خير أكحالكم الإثمد يجلو البصر وينبت الشعر»
سنن أبو داؤد، كتاب الطب، رقم : 3878، سنن ترمذی، رقم: 994، سنن ابن ،ماجه رقم: 1472 ، مسند احمد : 247/1 ، مصنف عبد الرزاق : 6200 ، مستدرك حاكم : 354/1۔ حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔
”حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سفید لباس زیب تن کیا کرو، یہ تمہارے ملبوسات میں بہترین اور عمدہ لباس ہے اور اپنے مرنے والوں کو بھی اسی میں کفن دیا کرو۔“
● قمیض پسندیدہ لباس
قَالَ اللهُ تَعَالَى: ﴿اذْهَبُوا بِقَمِيصِي هَٰذَا فَأَلْقُوهُ عَلَىٰ وَجْهِ أَبِي يَأْتِ بَصِيرًا وَأْتُونِي بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ﴾
(12-يوسف:93)
❀ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
”تم میری یہ قمیض لے جاؤ، اور اسے میرے باپ کے چہرے پر ڈال دو، وہ بینا ہو جائیں گے، اور تم اپنے تمام اہل وعیال کو میرے پاس لے آؤ۔“
حدیث 2 :
«وعن أم سلمة رضی اللہ عنہ : كان أحب الثياب إلى رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم القميص .»
سنن ابو داؤد، کتاب اللباس، رقم : 4025 ، سنن ترمذی، کتاب اللباس، رقم : 1764 ، صحيح الترغيب والترهيب، رقم : 2028.
” اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام کپڑوں میں سے قمیص زیادہ پسند تھی ۔ “
● پہنتے وقت دائیں جانب سے شروع کریں
حدیث 3 :
«وعن عائشة قالت: كان النبى صلى الله عليه وسلم يعجبه التيمن فى تنعله ، وترجله، وظهوره، وفي شأنه كله .»
صحیح بخاری، کتاب الوضوء، رقم : 167 ، 426 ، صحیح مسلم، رقم : 628 سنن أبو داؤد، رقم : 4140 ، سنن ترمذی ،رقم 608 ، سنن نسائی، رقم : 78/1 ، سنن ابن ماجه رقم : 401 ، مسند أبو عوانه : 222/1 ، شرح السنة : 310/1 .
”اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتا پہننے میں، کنگھی کرنے میں، وضو کرنے میں اور دیگر تمام کاموں میں دائیں طرف سے شروع کرنا پسند تھا۔ “
● جمعہ کے دن عمدہ لباس پہننا
قَالَ اللهُ تَعَالَى: ﴿يَا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ﴾
(7-الأعراف:31)
❀ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
”اے بنی آدم ! تم ہر نماز کے وقت اپنی زینت اختیار کرو، اور کھاؤ اور پیو، اور فضول خرچی نہ کرو، بے شک وہ فضول خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔“
حدیث 4 :
«وعن عائشة رضی اللہ عنہا قال: قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : ما على أحدكم ان وجد سعة أن يتخذ ثوبين لجمعته سوى ثوبى مهنته .»
سنن ابن ماجه ، کتاب اقامة الصلوات، رقم : 1096 ۔ محدث البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔
” اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر کشادگی ہو تو پھر یہ بات کتنی عمدہ ہے کہ تم میں سے ہر شخص اپنے کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ دو کپڑے جمعہ کے لیے خاص کر لے۔ “
● حجاب کی فرضیت
قَالَ اللهُ تَعَالَى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَن يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَىٰ طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ وَلَٰكِنْ إِذَا دُعِيتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانتَشِرُوا وَلَا مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِي مِنكُمْ ۖ وَاللَّهُ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ ۚ وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ ۚ ذَٰلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ ۚ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَن تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا أَن تَنكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِن بَعْدِهِ أَبَدًا ۚ إِنَّ ذَٰلِكُمْ كَانَ عِندَ اللَّهِ عَظِيمًا﴾
(33-الأحزاب:53)
❀ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
”اے ایمان والو! نبی کے گھروں میں مت داخل ہو مگر یہ کہ تمھیں کھانے کی طرف اجازت دی جائے ، اس حال میں کہ اس کے پکنے کا انتظار کرنے والے نہ ہو اور لیکن جب تمھیں بلایا جائے تو داخل ہو جاؤ، پھر جب کھا چکو تو منتشر ہو جاؤ اور نہ (بیٹھے رہو ) اس حال میں کہ بات میں دل لگانے والے ہو۔ بے شک یہ بات ہمیشہ سے نبی کو تکلیف دیتی ہے، تو وہ تم سے شرم کرتا ہے اور اللہ حق سے شرم نہیں کرتا اور جب تم ان سے کوئی سامان مانگو تو ان سے پردے کے پیچھے سے مانگو، یہ تمھارے دلوں اور ان کے دلوں کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے اور تمھارا کبھی بھی حق نہیں کہ تم اللہ کے رسول کو تکلیف دو اور نہ یہ کہ اس کے بعد کبھی اس کی بیویوں سے نکاح کرو۔ بےشک یہ بات ہمیشہ سے اللہ کے نزدیک بہت بڑی ہے۔ “
حدیث 5 :
«وعن أنس قال: قال عمر رضى الله عنه : قلت: يا رسول الله! يدخل عليك البر والفاجر ، فلو أمرت أمهات المؤمنين بالحجاب فأنزل الله آية الحجاب .»
صحیح بخاری، کتاب التفسير ، رقم : 4790.
”اور حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! آپ کے گھر نیک اور فاسق ہر طرح کے لوگ آتے رہتے ہیں، کاش کہ آپ امہات المؤمنین کو پردے کا حکم دیں، تو اللہ تعالیٰ نے آیت حجاب ( پردے کا حکم) نازل فرما دی۔“
حدیث 6 :
«وعن عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن يخرج أقرع بين أزواجه فأيتهن خرج سهمها خرج بها رسول الله صلى الله عليه وسلم معه قالت عائشة: فأقرع بيننا فى غزوة غزاها فخرج سهمي فخرجت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم بعدما نزل الحجاب فأنا أحمل فى هود جي وأنزل فيه فسرنا حتى إذا فرغ رسول الله صلى الله عليه وسلم من غزوته تلك وقفل ودنونا من المدينة قافلين آذن ليلة بالرحيل فقمت حين آذنوا بالرحيل فمشيت حتى جاوزت الجيش فلما قضيت شأني أقبلت إلى رحلي فإذا عقد لي من جزع ظفار قد انقطع فالتمست عقدي وحبسني ابتغاؤه وأقبل الرهط الذين كانوا يرحلون لي فاحتملوا هودجي فرحلوه على بعيري الذى كنت ركبت وهم يحسبون أني فيه وكان النساء إذ ذاك خفافا لم يثقلهن اللحم إنما تأكل العلقة من الطعام فلم يستنكر القوم خفة الهودج حين رفعوه وكنت جارية حديثة السن فبعثوا الجمل وساروا فوجدت عقدي بعدما استمر الجيش فجئت منازلهم وليس بها داع ولا مجيب فأممت منزلي الذى كنت به وظننت أنهم سيفقدوني فيرجعون إلى فبينا أنا جالسة فى منزلي غلبتني عيني فنمت وكان صفوان بن المعطل السلمي ثم الدكواني من وراء الجيش فأدلج فأصبح عند منزلي فرأى سواد إنسان نائم فأتاني فعرفني حين رآني وكان يراني قبل الحجاب فاستيقظت باسترجاعه حين عرفني فخمرت جهي بجلبابي والله ما يكلمني كلمة ولا سمعت منه كلمة ير استرجاعه حتى أناخ راحلته فوطيء على يديها فركبتها فانطلق يقود بي الراحلة حتى أتينا الجيش بعدما نزلوا موغرين فى نحر الظهيرة فهلك من هلك وكان الذى تولى الإنك عبد الله بن أبى ابن سلول فقدمنا المدينة فاشتكيت حين قدمت شهرا والناس يفيضون فى قول أصحاب الإفك لا أشعر بشيء من ذلك وهو يريبني فى وجعي أني لا أعرف من رسول الله صلى الله عليه وسلم اللطف الذى كنت أرى منه حين أشتكي إنما يدخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم فيسلم ثم يقول: (كيف تيكم) ثم ينصرف فذلك الذى يريبني ولا أشعر بالشر حتى خرجت بعدما تقهت فخرجت معي أم مسطح قبل المناصع وهو متبرزنا وكنا لا نخرج إلا ليلا إلى ليل وذلك قبل أن نتخذ الكنف قريبا من بيوتنا وأمرنا أمر العرب الأول فى التبرز قبل الغائط فكنا نتأنى بالكنف أن نتخذها عند بيوتنا فانطلقت أنا وأم مسطح وهى ابنة أبى رهم بن عبد مناف وأمها بنت صخر بن عامر خاله أبى بكر الصديق وابنها مسطح ابن أثاثة فأقبلت أنا وأم مسطح قبل بيتي وقد فرغنا من شأننا فعثرت أم مسطح فى مرطها فقالت: تعس مسطح فقلت لها بئس ما قلت أتسمين رجلا شهد بدرا قالت: أى هنتاه أولم تسمعي ما قال؟ قلت: وما قال؟ قالت كذا وكذا فأخبرتني بقول أهل الإفك فازددت مرضا على مرضي فلما رجعت إلى بيتي ودخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم قال: ((كيف) تيكم فقلت: أتأذن لي أن آتي أبوي قالت: وأنا حينئذ أريد أن أستيقن الخبر من قبلهما قالت: فأذن لي رسول الله صلى الله عليه وسلم فجئت أبوي فقلت لأمي يا أمتاه ما يتحدث الناس قالت: يا بنية هوني عليك فوالله لقل ما كانت امرأة قط وضيئة عند رجل يحبها ولها ضرائر إلا كثرن عليها قالت: فقلت: سبحان الله! أولقد تحدث الناس بهذا قالت: فبكيت تلك الليلة حتى أصبحت لا يرقأ لي دمع ولا أكتحل بنوم حتى أصبحت أبكي فدعا رسول الله صلى الله عليه وسلم على بن أبى طالب وأسامة بن زيد حين استلبث الوحي يستأمرهما فى فراق أهله قالت: فأما أسامه بن زيد فأشار على رسول الله صلى الله عليه وسلم بالذي يعلم من براءة أهله وبالذي يعلم لهم فى نفسه من الود فقال: يا رسول الله! أهلك ولا نعلم إلا خيرا وأما على بن أبى طالب فقال: يا رسول الله لم يضيق الله عليك والنساء سواها كثير وإن تسأل الجارية تصدقك قالت: فدعا رسول الله صلى الله عليه وسلم بريرة فقال: ( أى بريرة هل رأيت من شيء يريبك؟) قالت بريرة: لا والذي بعثك بالحق إن رأيت عليها أمرا أغمصه عليها أكثر من أنها جارية حديثة السن تنام عن عجين أهلها فتأتي الداجن فتأكله فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم فاستعذر يومئذ من عبد الله بن أبى ابن سلول قالت: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو على المنبر (يا معشر المسلمين! من يعذرني من رجل قد بلغني أذاه فى أهل بيتي فوالله ما علمت على أهلي إلا خيرا ولقد ذكروا رجلا ما علمت عليه إلا خيرا وما كان يدخل على أهلي إلا معي) فقام سعد بن معاذ الأنصاري فقال: يا رسول الله! أنا أعذرك منه إن كان من الأوس ضربت عنقه وإن كان من إخواننا من الخزرج أمرتنا ففعلنا أمرك قالت: فقام سعد بن عبادة وهو سيد الخزرج وكان قبل ذلك رجلا صالحا ولكن احتملته الحمية فقال لسعد: كذبت لعمر الله لا تقتله ولا تقدر على قتله فقام أسيد بن حضير وهو ابن عم سعد فقال لسعد بن عبادة: كذبت لعمر الله! لنقتلنه فإنك منافق تجادل عن المنافقين فتناور الحيان الأوس والخزرج حتى هموا أن يقتتلوا ورسول الله صلى الله عليه وسلم قائم على المنبر فلم يزل رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يخفضهم حتى سكتوا وسكت قالت: فمكثت يومي ذلك لا يرقا لي دمع ولا أكتحل بنوم قالت: فأصبح أبواي عندي وقد بكيت ليلتين ويوما لا أكتحل بنوم ولا يرقأ لي دمع يظنان أن البكاء فالق كبدي قالت: فبينما هما جالسان عندي وأنا أبكي فاستأذنت على امرأة من الأنصار فأذنت لها فجلست تبكي معي قالت: فبينا نحن على ذلك دخل علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فسلم ثم جلس قالت: ولم يجلس عندي منذ قيل ما قيل قبلها وقد لبث شهرا لا يوحى إليه فى شأني قالت: فتشهد رسول الله صلى الله عليه وسلم حين جلس ثم قال: (أما بعد يا عائشة فإنه قد بلغني عنك كذا وكذا فإن كنت بريئة فسيبرتك الله وإن كنت ألممت بذنب فاستغفري الله وتوبي إليه فإن العبد إذا اعترف بذنبه ثم تاب إلى الله تاب الله عليه) قالت فلما قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم مقالته قلص دمعي حتى ما أحس منه قطرة فقلت لأبي: أجب رسول الله صلى الله عليه وسلم فيما قال. قال: والله! ما أدري ما أقول لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت لأمي أجيبي رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت: ما أدري ما أقول لرسول الله صلى الله عليه وسلم قالت: فقلت: وأنا جارية حديثة السن لا أقرأ كثيرا من القرآن إني والله! لقد علمت لقد سمعتم هذا الحديث حتى استقر فى أنفسكم وصدقتم به فلين قلت لكم إني بريئة والله يعلم أني بريئة لا تصدقوني بذلك ولئن اعترفت لكم بأمر والله يعلم أني منه برينة لتصدقني والله ما أجد لكم مثلا إلا قول أبى يوسف قال: ﴿فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ﴾ قالت: ثم تحولت فاضطجعت على فراشي قالت: وأنا حينئذ أعلم أني برينة وأن الله مبرني ببرانتي ولكن والله ما كنت أظن أن الله ينزل فى شأني وحيا يتلى ولشأني فى نفسي كان أحقر من أن يتكلم الله فى بأمر يتلى ولكن كنت أرجو أن يرى رسول الله صلى الله عليه وسلم فى النوم رؤيا يبرتني الله بها قالت: فوالله ما قام رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا خرج أحد من أهل البيت حتى أنزل عليه فأخذه ما كان يأخذه من المرحاء حتى إنه ليتحدر منه مثل الجمان من العرق وهو فى يوم شات من ثقل القول الذى ينزل عليه قالت: فلما سري عن رسول الله صلى الله عليه وسلم سري عنه وهو يضحك فكانت أول كلمة تكلم بها: ((يا عائشة! أما الله فقد برأك)) فقالت أمي: قومي إليه قالت: فقلت: والله لا أقوم إليه ولا أحمد إلا الله وأنزل الله ﴿إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالافْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ﴾ العشر الآيات كلها فلما أنزل الله هذا فى براءتي قال أبو بكر الصديق وكان ينفق على مسطح بن أثاثة لقرابته منه وفقره: والله لا أنفق على مسطح شيئا أبدا بعد الذى قال لعائشة ما قال فأنزل الله: ﴿وَلَا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسَاكِيْنَ وَالْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَيَعْفُوا وَلَيَصْفَحُوْا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ قال أبو بكر: بلى والله إني أحب أن يغفر الله لي فرجع إلى مسطح النفقة التى كان ينفق عليه وقال: والله لا أنزعها منه أبدا قالت عائشة: وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يسأل زينب ابنة جحش عن أمري فقال: ((يا زينب ماذا علمت أو رأيت ؟)) فقالت: يا رسول الله أحمي سمعي وبصري ما علمت إلا خيرا قالت: وهى التى كانت تساميني من أزواج رسول الله فعصمها الله بالورع وطفقت أختها حمنة تحارب لها فهلكت فيمن هلك من أصحاب الإفك .»
صحیح بخاری، کتاب التفسير ، رقم : 4750 .
”اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کا ارادہ کرتے تو اپنی بیویوں میں سے کسی کو اپنے ساتھ لیجانے کے لیے قرعہ ڈالتے جن کا نام نکل آتا انہیں اپنے ساتھ لے جاتے ۔ انہوں نے بیان کیا کہ ایک غزوہ کے موقع پر اسی طرح آپ نے قرعہ ڈالا اور میرا نام نکلا۔ میں آپ کے ساتھ روانہ ہوئی۔ یہ واقعہ پردہ کا حکم نازل ہونے کے بعد کا ہے۔ مجھے ہودج سمیت اونٹ پر چڑھا دیا جاتا اور اسی طرح اتار لیا جاتا تھا۔ یوں ہمارا سفر جاری رہا۔ پھر جب آپ اس غزوہ سے فارغ ہوکر واپس لوٹے اور ہم مدینہ کے قریب پہنچ گئے تو ایک رات جب کوچ کا حکم ہوا۔
میں ( قضائے حاجت کے لیے ) پڑاؤ سے کچھ دور گئی اور قضائے حاجت کے بعد اپنے کجاوے کے پاس واپس آ گئی۔ اس وقت مجھے خیال ہوا کہ میرا ظفار کے نگینوں کا بنا ہوا ہار کہیں راستہ میں گر گیا ہے۔ میں اسے ڈھونڈنے لگی اور اس میں اتنا محو ہوگئی کہ کوچ کا خیال ہی نہ رہا۔ اتنے میں جو لوگ میرے ہودج کو سوار کیا کرتے تھے آئے اور میرے ہودج کو اٹھا کر اس اونٹ پر رکھ دیا جو میری سواری کے لیے تھا۔ انہوں نے یہی سمجھا کہ میں اس میں بیٹھی ہوئی ہوں۔ ان دنوں عورتیں بہت ہلکی پھلکی ہوتی تھیں گوشت سے ان کا جسم بھاری نہیں ہوتا تھا کیونکہ کھانے پینے کو بہت کم ملتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ جب لوگوں نے ہودج کو اٹھایا تو اس کے ہلکے پن میں انہیں کوئی اجنبیت نہیں محسوس ہوئی۔ میں یوں بھی اس وقت کم عمر لڑکی تھی۔ چنانچہ ان لوگوں نے اس اونٹ کو اٹھایا اور چل پڑے۔ مجھے ہار اس وقت ملا جب لشکر گزر چکا تھا۔ میں جب پڑاؤ پر پہنچی تو وہاں نہ کوئی پکارنے والا تھا اور نہ کوئی جواب دینے والا ۔ میں وہاں جا کر بیٹھ گئی جہاں پہلے بیٹھی ہوئی تھی۔ مجھے یقین تھا کہ جلد ہی انہیں میرے نہ ہونے کا علم ہو جائے گا اور پھر وہ مجھے تلاش کرنے کے لیے یہاں آئیں گے۔ میں اپنی اسی جگہ پر بیٹھی ہوئی تھی کہ میری آنکھ لگ گئی اور میں سوگئی ۔
صفوان بن معطل سلمی لشکر کے پیچھے پیچھے آرہے تھے ( تا کہ اگر لشکر والوں سے کوئی چیز چھوٹ جائے تو اسے اٹھا لیں سفر میں دستور تھا ) رات کا آخری حصہ تھا، جب میرے مقام پر پہنچے تو صبح ہو چکی تھی ۔ انہوں نے (دور سے) ایک انسانی سایہ دیکھا کہ پڑا ہوا ہے وہ میرے قریب آئے اور مجھے دیکھتے ہی پہچان گئے ۔ پردہ کے حکم سے پہلے انہوں نے مجھے دیکھا تھا۔ جب وہ مجھے پہچان گئے تو انا للہ پڑھنے لگے۔ میں ان کی آواز پر جاگ گئی اور چہرہ چادر سے چھپا لیا۔ اللہ کی قسم ! اس کے بعد انہوں نے مجھ سے ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ میں نے انا للہ وانا الیہ راجعون کے سوا ان کی زبان سے کوئی کلمہ سنا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا اونٹ بٹھا دیا اور میں اس پر سوار ہوگئی وہ (خود پیدل ) اونٹ کو آگے سے کھینچتے ہوئے لے چلے۔ ہم لشکر سے اس وقت ملے جب وہ بھری دو پہر میں (دھوپ سے بچنے کے لیے) پڑاؤ کئے ہوئے تھے، اس کے بعد جسے ہلاک ہونا تھا وہ ہلاک ہوا۔ اس تہمت میں پیش پیش عبد اللہ بن ابی ابن سلول منافق تھا۔
مدینہ پہنچ کر میں بیمار پڑ گئی اور ایک مہینہ تک بیمار رہی۔ اس عرصہ میں لوگوں میں تہمت لگانے والوں کی باتوں کا برابر چرچا رہا لیکن مجھے ان باتوں کا کوئی احساس بھی نہیں تھا۔ صرف ایک معاملہ سے مجھے شبہ سا ہوتا تھا کہ میں اپنی بیماری میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لطف و محبت کا اظہار نہیں دیکھتی تھی جو پہلی بیماریوں کے دنوں میں دیکھ چکی تھی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لاتے اور سلام کر کے صرف اتنا پوچھ لیتے کہ ”کیا حال ہے“؟ اور پھر واپس چلے جاتے ۔ آپ کے اس طرز عمل سے مجھے شبہ ہوتا تھا لیکن صورت حال کا مجھے کوئی احساس نہیں تھا۔
ایک دن جب ( بیماری سے کچھ افاقہ تھا) کمزوری باقی تھی تو میں باہر نکلی میرے ساتھ ام مسطح رضی اللہ عنہا بھی تھیں ہم ”مناصع“ کی طرف نکلیں ۔ قضائے حاجت کے لیے ہم وہیں جایا کرتی تھیں اور قضائے حاجت کے لیے ہم صرف رات ہی کو جایا کرتی تھیں۔ یہ اس سے پہلے کی بات ہے جب ہمارے گھروں کے قریب پاخانے نہیں بنے تھے۔ اس وقت تک ہم قدیم عرب کے دستور کے مطابق قضائے حاجت آبادی سے دور جا کر کیا کرتے تھے۔ اس سے ہمیں بدبو سے تکلیف ہوتی تھی کہ بیت الخلاء ہمارے گھر کے قریب بنا دیے جائیں۔ خیر میں اور ام سطح قضائے حاجت کے لیے روانہ ہوئیں ۔ وہ ابو رہم بن عبد مناف کی بیٹی تھیں اور ان کی والدہ صخر بن عامر کی بیٹی تھیں ۔ اس طرح وہ ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خالہ ہوتی ہیں۔ ان کے لڑکے مسطح بن اثاثہ ہیں۔ قضائے حاجت کے بعد جب ہم گھر واپس آنے لگیں تو مسطح کی ماں کا پاؤں انہی کی چادر میں الجھ کر پھسل گیا۔ اس پر ان کی زبان سے نکلا مسطح برباد ہو، میں نے کہا تم نے بری بات کہی، تم ایک ایسے شخص کو برا کہتی ہو جو غزوہ بدر میں شریک رہا ہے۔
انہوں نے کہا: واہ! اس کی باتیں تو نے نہیں سنی؟ میں نے پوچھا کیا کہا ہے؟ پھر انہوں نے مجھے تہمت لگانے والوں کی باتیں بتائیں پہلے سے بیمار تھی ہی، ان باتوں کو سن کر میرا مرض اور بڑھ گیا اور پھر جب میں گھر پہنچی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لائے تو آپ نے سلام کیا اور دریافت فرمایا : ”کیسی طبیعت ہے؟“ میں نے عرض کیا کہ کیا آپ مجھے اپنے ماں باپ کے گھر جانے کی اجازت دیں گے؟ میرا مقصد ماں باپ کے یہاں جانے سے صرف یہ تھا کہ اس خبر کی حقیقت ان سے پوری طرح معلوم ہو جائے گی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جانے کی اجازت دے دی اور میں اپنے والدین کے گھر آگئی۔ میں نے والدہ سے پوچھا کہ یہ لوگ کس طرح کی باتیں کر رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: بیٹی ! صبر کرو، کم ہی کوئی ایسی حسین و جمیل عورت کسی ایسے مرد کے نکاح میں ہوگی جو اس سے محبت رکھتا ہو اس کی سوکنیں بھی ہوں اور پھر بھی وہ اس طرح اسے نیچا دکھانے کی کوشش نہ کریں۔ بیان کیا کہ اس پر میں نے کہا: سبحان اللہ ! کیا اس طرح کا چرچا لوگوں نے بھی کر دیا۔ انہوں نے بیان کیا کہ اس کے بعد میں رونے لگی اور رات بھر روتی رہی۔ صبح ہوگئی لیکن میرے آنسو نہیں تھمتے تھے اور نہ نیند کا نام ونشان تھا۔
صبح ہوگئی اور میں روئے جارہی تھی اسی عرصہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہم کو بلایا کیونکہ اس معاملہ میں آپ پر کوئی وحی نازل نہیں ہوئی تھی۔ آپ ان سے میرے چھوڑ دینے کے لیے مشورہ لینا چاہتے تھے۔ کیونکہ وحی اترنے میں دیر ہو گئی تھی۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی کے مطابق مشورہ دیا جس کا انہیں علم تھا کہ آپ کی اہلیہ (یعنی خود عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ) اس تہمت سے بری ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یہ بھی جانتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے کتنا تعلق خاطر ہے۔ انہوں نے عرض کیا: یارسول اللہ ! آپ کی بیوی کے بارے میں خیر و بھلائی کے سوا اور ہمیں کسی چیز کا علم نہیں اور علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے آپ پر کوئی تنگی نہیں کی ہے، عورتیں ان کے سوا اور بھی بہت ہیں۔ ان کی باندی( بریرہ رضی اللہ عنہ ) سے بھی آپ اس معاملہ میں دریافت فرمالیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ کو بلایا اور دریافت فرمایا: ” بریرہ! کیا تم نے کوئی ایسی چیز دیکھی ہے جس سے تجھ کو شبہ گزرا ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں حضور ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، میں نے ان میں کوئی ایسی بات نہیں پائی جس پر عیب لگا سکوں، ایک بات ضرور ہے کہ وہ کم عمر لڑکی ہیں، آٹا گوندھنے میں بھی سو جاتی ہیں اور اتنے میں کوئی بکری یا پرندہ وغیرہ وہاں پہنچ جاتا ہے اور ان کا گندھا ہوا آٹا کھا جاتا ہے۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور اس دن آپ نے عبداللہ بن ابی کی شکایت کی۔ بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا:
” اے مسلمانو! ایک ایسے شخص کے بارے میں کون میری مدد کرتا ہے جس کی اذیت رسانی اب میرے گھر تک پہنچ گئی ہے۔ اللہ کی قسم کہ میں اپنی بیوی کو نیک پاک دامن ہونے کے سوا کچھ نہیں جانتا اور یہ لوگ جس مرد کا نام لے رہے ہیں ان کے بارے میں بھی خیر کے سوا میں اور کچھ نہیں جانتا۔ وہ جب بھی میرے گھر میں گئے تو میرے ساتھ ہی گئے ہیں۔ “ اس پر سعد بن معاذ انصاری رضی اللہ عنہ اٹھے اور کہا: یا رسول اللہ ! میں آپ کی مدد کروں گا اور اگر وہ شخص قبیلہ اوس سے تعلق رکھتا ہے تو میں اس کی گردن اڑا دوں گا اور اگر وہ ہمارے بھائیوں یعنی خزرج میں کا کوئی آدمی ہے تو آپ ہمیں حکم دیں تعمیل میں کوتاہی نہیں ہوگی ۔ راوی نے بیان کیا کہ اس کے بعد سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے ، وہ قبیلہ خزرج کے سردار تھے، اس سے پہلے وہ مرد صالح تھے لیکن آج ان پر قومی حمیت غالب آگئی تھی (عبداللہ بن ابی منافق) ان ہی کے قبیلہ سے تعلق رکھتا تھا انہوں نے اٹھ کر سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے کہا: اللہ کی قسم ! تم نے جھوٹ کہا ہے تم اسے قتل نہیں کر سکتے تم میں اس کے قتل کی طاقت نہیں ہے۔ پھر اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے وہ سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے چچیرے بھائی تھے انہوں نے سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے کہا: اللہ کی قسم ! تم جھوٹ بولتے ہو، ہم اسے ضرور قتل کریں گے، کیا تم منافق ہوگئے ہو کہ منافقوں کی طرفداری میں لڑتے ہو؟ اتنے میں دونوں قبیلے اوس وخزرج اٹھ کھڑے ہوئے اور نوبت آپس ہی میں لڑنے تک پہنچ گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ممبر پر کھڑے تھے۔ آپ لوگوں کو خاموش کرنے لگے۔ آخر سب لوگ چپ ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی خاموش ہو گئے ۔ عائشہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اس دن بھی میں برابر روتی رہی نہ آنسو تھمتا تھا اور نہ نیند آتی تھی۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب (دوسری) صبح ہوئی تو میرے والدین میرے پاس ہی موجود تھے، دو راتیں اور ایک دن مجھے مسلسل روتے ہوئے گزر گیا تھا۔ اس عرصہ میں نہ مجھے نیند آئی تھی اور نہ آنسو تھمتے تھے۔ والدین سوچنے لگے کہ کہیں روتے روتے میرا دل نہ پھٹ جائے۔ انہوں نے بیان کیا کہ ابھی وہ اسی طرح میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور میں روئے جارہی تھی کہ قبیلہ انصار کی ایک خاتون نے اندر آنے کی اجازت چاہی ، میں نے انہیں اندر آنے کی اجازت دے دی، وہ بھی میرے ساتھ بیٹھ کر رونے لگیں۔ ہم اسی حال میں تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لائے اور بیٹھ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مجھ پر تہمت لگائی گئی تھی اس وقت سے اب تک آپ میرے پاس نہیں بیٹھے تھے، آپ نے ایک مہینہ تک اس معاملہ میں انتظار کیا اور آپ پر اس سلسلہ میں کوئی وحی نازل نہیں ہوئی۔ انہوں نے بیان کیا کہ بیٹھنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ پڑھا پھر فرمایا:
”اما بعد ! اے عائشہ! تمہارے بارے میں مجھے اس اس طرح کی خبریں پہنچی ہیں اگر تم بری ہو تو اللہ تعالیٰ تمہاری برات خود کر دے گا۔ لیکن اگر تم سے غلطی سے کوئی گناہ ہو گیا ہے تو اللہ سے دعائے مغفرت کرو اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرو، کیونکہ بندہ جب اپنے گناہ کا اقرار کر لیتا ہے اور پھر اللہ سے توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے۔“عائشہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی گفتگو ختم کر چکے تو یکبارگی میرے آنسو اس طرح خشک ہو گئے جیسے ایک قطرہ بھی باقی نہ رہا ہو۔ میں نے اپنے والد ( ابو بکر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ میری طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیجیے۔ انہوں نے فرمایا:
اللہ کی قسم ! میں نہیں سمجھتا کہ مجھے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے اس سلسلہ میں کیا کہنا ہے۔ پھر میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کا میری طرف سے آپ جواب دیں۔ انہوں نے بھی یہی کہا کہ اللہ کی قسم ! مجھے نہیں معلوم کہ میں آپ سے کیا عرض کروں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ پھر میں خود ہی بولی میں اس وقت نو عمر لڑکی تھی، میں نے بہت زیادہ قرآن بھی نہیں پڑھا تھا ( میں نے کہا کہ ) اللہ کی قسم! میں تو یہ جانتی ہوں کہ ان افواہوں کے متعلق جو کچھ آپ لوگوں نے سنا ہے وہ آپ لوگوں کے دل میں جم گیا ہے اور آپ لوگ اسے صحیح سمجھنے لگے ہیں، اب اگر میں یہ کہتی ہوں کہ میں ان تہمتوں سے بری ہوں اور اللہ خوب جانتا ہے کہ میں واقعی بری ہوں ، تو آپ لوگ میری بات کا یقین نہیں کریں گے، لیکن اگر میں تہمت کا اقرار کرلوں، حالانکہ اللہ کے علم میں ہے کہ میں اس سے قطعاً بری ہوں، تو آپ لوگ میری تصدیق کرنے لگیں گے۔ اللہ کی قسم! میرے پاس آپ لوگوں کے لیے مثال نہیں ہے سوائے یوسف علیہ السلام کے والد کے اس ارشاد کے کہ انہوں نے فرمایا تھا پس صبر ہی اچھا ہے اور تم جو کچھ بیان کرتے ہو اس پر اللہ ہی مدد کرے گا“ بیان کیا کہ پھر میں نے اپنا رخ دوسری طرف کر لیا اور اپنے بستر پر لیٹ گئی۔ کہا کہ پورا یقین تھا کہ میں بری ہوں اور اللہ تعالیٰ میری براءت ضرور کرے گا لیکن اللہ کی قسم ! مجھے اس کا وہم وگمان بھی نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے بارے میں ایسی وحی نازل فرمائے گا جس کی تلاوت کی جائے گی۔ میں اپنی حیثیت اس سے بہت کم تر سمجھتی تھی کہ اللہ تعالیٰ میرے بارے میں ( قرآن مجید کی آیت ) نازل فرمائے۔ البتہ مجھے اس کی توقع ضرور تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے متعلق کوئی خواب دیکھیں گے اور اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ میری براءت کر دے گا۔ بیان کیا کہ اللہ کی قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی اپنی اسی مجلس میں تشریف رکھتے تھے گھر والوں میں سے کوئی باہر نہ گیا تھا کہ آپ پر وحی کا نزول شروع ہوا اور وہی کیفیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر طاری ہوئی تھی جو وحی کے نازل ہوتے ہوئے طاری ہوتی تھی یعنی آپ پسینے پسینے ہو گئے اور پسینہ موتیوں کی طرح آپ کے جسم اطہر سے ڈھلنے لگا حالانکہ سردی کے دن تھے۔ یہ کیفیت آپ پر اس وحی کی شدت کی وجہ سے طاری ہوتی تھی جو آپ پر نازل ہوتی تھی۔ بیان کیا کہ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت ختم ہوئی تو آپ تبسم فرما رہے تھے اور سب سے پہلا کلمہ جو آپ کی زبان مبارک سے نکلا، یہ تھا:
”عائشہ! اللہ نے تمہیں بری قرار دیا ہے۔“ میری والدہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (آپ کا شکر ادا کرنے کے لیے) کھڑی ہو جاؤ۔ بیان کیا کہ میں نے کہا، اللہ کی قسم میں ہرگز آپ کے سامنے کھڑی نہیں ہوں گی اور اللہ پاک کے سوا اور کسی کی تعریف نہیں کروں گی۔ اللہ تعالیٰ نے جو آیت نازل کی تھی وہ یہ تھی کہ ”بے شک جن لوگوں نے تہمت لگائی ہے وہ تم میں سے ایک چھوٹا سا گروہ ہے“ مکمل دس آیتوں تک ۔ جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں میری برات میں نازل کر دیں تو ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ جو مسطح بن اثاثہ رضی اللہ عنہ کے اخراجات ان سے قرابت اور ان کی محتاجی کی وجہ سے خود اٹھایا کرتے تھے انہوں نے ان کے متعلق کہا کہ اللہ کی قسم اب میں مسطح پر کبھی کچھ بھی خرچ نہیں کروں گا۔ اس نے عائشہ رضی اللہ عنہ پر کیسی کیسی تہمتیں لگادی ہیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی
”اور جو لوگ تم میں بزرگی اور وسعت والے ہیں، وہ قرابت والوں کو اور مسکینوں کو اور اللہ کے راستے میں ہجرت کرنے والوں کی مدد کرنے سے قسم نہ کھا بیٹھیں بلکہ چاہیے کہ ان کی لغزشوں کو معاف کرتے رہیں اور درگزر کرتے رہیں، کیا تم یہ نہیں چاہتے کہ اللہ تمہارے قصور معاف کرتا رہے، بے شک اللہ بڑا مغفرت والا ، بڑا رحمت والا ہے۔“ ابوبکر رضی اللہ عنہ بولے : ہاں اللہ کی قسم! میری تو یہی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ میری مغفرت فرما دے۔ چنانچہ مسطح رضی اللہ عنہ کو وہ پھر تمام اخرجات دینے لگے جو پہلے دیا کرتے تھے اور فرمایا کہ اللہ کی قسم اب کبھی ان کا خرچہ بند نہیں کروں گا۔ عائشہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المومنین زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے بھی میرے معاملہ میں پوچھا تھا۔
آپ نے دریافت فرمایا : ” زینب! تم نے بھی کوئی چیز کبھی دیکھی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یارسول اللہ ! میرے کان اور میری آنکھ کو رب سلامت رکھے، میں نے ان کے اندر خیر کے سوا اور کوئی چیز نہیں دیکھی ۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ازواج مطہر رضی اللہ عنھم میں وہی ایک تھیں جو مجھ سے بھی اوپر رہنا چاہتی تھیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی پر ہیز گاری کی وجہ سے انہیں تہمت لگانے سے محفوظ رکھا۔ لیکن ان کی بہن حمنہ ان کے لیے لڑی اور تہمت لگانے والوں کے ساتھ وہ بھی ہلاک ہو گئی۔“
حدیث 7 :
«وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان الركبان يمرون بنا ونحن محرمات مع رسول الله ، فإذا حاذوا بنا سدلت إحدانا جلبابها من رأسها على وجهها ، فإذا جاوزنا كشفنا .»
سنن ابوداؤد، كتاب المناسك، رقم : 1833 ، سنن ابن ماجه رقم: 2935 سنن دارقطنی : 2952 سنن الكبرى للبيهقى : 48/5 ، صحيح ابن خزيمة : 2691۔ ابن خزیمہ نے اسے صحیح کہا ہے۔
” اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حالت احرام میں تھیں اور قافلے ہمارے سامنے سے گزرتے تھے، جب وہ سامنے آتے تو ہم اپنی چادریں منہ پر لٹکا لیتیں اور جب وہ گزر جاتے تو منہ کھول لیتیں۔ “
حدیث 8 :
«وعن أبى هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا تمنعوا إماء الله مساجد الله ولكن ليخرجن وهن تفلات .»
سنن ابو داؤد، کتاب الصلاة، رقم : 565 ۔ محدث البانی نے اسے حسن صحیح کہا ہے۔
”اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی بندیوں (عورتوں) کو اللہ کی مسجدوں (میں جانے) سے منع نہ کرو، لیکن انہیں زیب وزینت کے بغیر نکلنا چاہیے۔ “
حدیث 9 :
«وعن المسور بن مخرمة قال: حملت حجرا ثقيلا فبينا أمشي فسقط عنى ثوبي ، فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم : خذ عليك ثوبك ولا تمشوا عراة .»
سنن ابو داؤد، رقم : 4016 ، صحیح مسلم، کتاب الحيض، رقم : .341۔
”اور حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں (ایک بار ) ایک بھاری پتھر اٹھائے چلا جارہا تھا کہ میرا کپڑا اتر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اپنے اوپر کپڑا لے لو اور برہنہ حالت میں مت چلو۔ “
حدیث 10 :
«وعن بهز بن حكيم عن أبيه، عن جده قال: قلت: يا رسول الله ! عوراتنا ما نأتي منها وما نذر؟ قال: احفظ عورتك إلا من زوجتك أو ما ملكت يمينك ، قال: قلت يا رسول الله إذا كان القوم بعضهم فى بعض؟ قال: إن استطعت أن لا يرينها أحد يرينها . قال: قلت: يا رسول الله إذا كان أحدنا خاليا؟ قال: الله أحق أن يستحيا منه من الناس.»
سنن ابو داؤد، کتاب الحمام رقم 4017۔ محدث البانی نے اسے حسن کہا ہے۔
اور بھزبن حکیم اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اپنے ستر کن سے چھپائیں اور کن کے لیے چھوڑ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے ستر کو اپنی بیوی اور لونڈی کے سوا سب سے چھپاؤ۔ ( راوی کا بیان ہے کہ ) میں نے پھر عرض کیا، اے اللہ کے رسول ! اگر ایک آدمی کے ساتھ کوئی دوسرا آدمی بھی ہو تو آپ نے فرمایا: حسب استطاعت کوشش کرو کہ اسے (ستر کو) کوئی نہ دیکھے۔ (راوی کا بیان ہے کہ ) میں نے پھر عرض کیا اے اللہ کے رسول ! اگر ہم میں سے کوئی اکیلا ہو ( تو کیا ستر ننگا کرسکتا ہے) ؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ لوگوں سے زیادہ مستحق ہے کہ اس سے حیاء کی جائے ۔“
حدیث 11 :
«وعن أبى سعيد الخدري عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا ينظر الرجل إلى عورة الرجل ولا المرأة إلى عورة المرأة ولا يفضى الرجل إلى الرجل فى ثوب واحد ولا تفضى المرأة إلى المرأة فى الثوب الواحد .»
صحيح مسلم، کتاب الحيض، رقم : 338 ، سنن ترمذى، كتاب الأدب، رقم : 2793، سنن ابو داؤد، رقم : 4018 ، سنن ابن ماجه ، رقم : 661، سنن نسائى الكبرى ، رقم : : 9229/5 ، صحیح ابن حبان، رقم : 5574 ، صحیح ابن خزيمة، رقم : 72 مصنف ابن ابى شيبة : 1/ 106 ، مسند أبو يعلى : 1136 .
”اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی مرد کسی مرد کے ستر کو نہ دیکھے اور نہ ہی کوئی عورت کسی عورت کے ستر کو دیکھے اور کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ لیٹے اور نہ ہی کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹے ۔ “
● مرد کا ستر
قَالَ اللهُ تَعَالَى: ﴿قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ﴾
(24-النور:30)
❀ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
”(اے نبی !) آپ مومن مردوں سے کہہ دیجیے کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھیں ، اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کے لیے بہت پاکیزہ (عمل) ہے، جو کچھ وہ کرتے ہیں، بلاشبہ اللہ اس سے خوب باخبر ہے۔“
حدیث 12 :
«وعن عائشة رضی اللہ عنہا : لو استقبلت من أمرى ما استدبرت ما غسل رسول الله صلى الله عليه وسلم إلا نساته.»
سنن أبو داؤد، رقم : 3141، سنن ابن ماجه رقم: 1464، تلخيص الجير : 472/3۔ محدث البانی نے اسے حسن کہا ہے۔
”اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا کہ اگر مجھے اپنے اس معاملے کا پہلے علم ہو جاتا کہ جس کا مجھے تاخیر سے علم ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف آپ کی بیویاں ہی غسل دیتیں ۔ “
حدیث 13 :
«وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم :ما بين السرة والركبة عورة . »
السنن الصغرى للبيهقي : 323 ، إرواء الغليل، رقم : 271، صحيح الجامع الصغير، رقم : 5583
اور حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ناف اور گھٹنے کے درمیان جو کچھ ہے ستر ہے۔ “
حدیث 14 :
«وعن حفصة بنت عمر ، قالت: دخل على رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ذات يوم ، فوضع ثوبه بين فخذيه ، فجاء أبو بكر يستأذن، فأذن له ورسول الله صلی اللہ علیہ وسلم على هيئته ، ثم جاء عمر يستاذن، فأذن له ورسول الله صلى الله عليه وسلم على هيئته ، وجاء ناس من أصحابه ، فأذن لهم، وجاء على يستاذن، فأذن له ورسول الله صلی اللہ علیہ وسلم على هيئته، ثم جاء عثمان بن عفان ، فاستاذن ، فتجلل ثوبه ، ثم اذن له ، فتحدثوا ساعة ثم خرجوا، فقلت: يارسول الله، دخل عليك أبو بكر وعمر وعلي وناس من أصحابك وانت على هيتتك لم تحرك ، فلما دخل عثمان تجللت ثوبك فقال: ألا أستحيي ممن تستحيي منه الملائكة .»
معجم كبير للطبرانی، رقم : 11656 ، معرفة السنن ولأثار للبيهقي : 252/3 ، مسند احمد : 288/6
اور حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے” کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں رانوں سے کپڑا ہٹا کر بیٹھے ہوئے تھے ، حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ آئے اور اندر آنے کی اجازت چاہی، آپ صلى الله عليه وسلم نے اجازت مرحمت فرمائی اور آپ اسی حالت میں رہے، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ آئے اور آپ نے بھی اندر آنے کی اجازت چاہی آپ نے اجازت دے دی، تب بھی آپ اسی حالت میں رہے، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ آئے اور اندر آنے کی اجازت چاہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت مرحمت فرمائی تو بھی آپ ویسے ہی رہے، پھر اور کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم آئے تب بھی آپ اسی کیفیت میں رہے، لیکن جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور آپ نے اجازت چاہی تو آپ نے اپنی رانیں ڈھانپ لیں اور پھر انہیں اندر آنے کی اجازت دی۔ کچھ دیر گفتگو کرنے کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم چلے گئے تو میں نے اس کی وجہ دریافت کی ، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: کیا میں اس سے حیاء نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیاء کرتے ہیں۔“
● عورت کا ستر
قَالَ اللهُ تَعَالَى: ﴿وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾
(24-النور:31)
❀ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
” اور آپ مومن عورتوں سے کہہ دیجیے کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی شرگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو (از خود ) اس میں سے ظاہر ہو اور اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبان پر ڈالے رکھیں، اور اپنا بناؤ سنگار ظاہر نہ کریں، مگر اپنے خاوندوں پر یا اپنے باپ دادا پر یا اپنے خاوند کے باپ دادا پر یا اپنے بیٹوں پر یا اپنے شوہروں کے بیٹوں (سوتیلے بیٹوں) پر یا اپنے بھائیوں پر یا اپنے بھتیجوں پر یا اپنے بھانجوں پر یا اپنی (مسلمان) عورتوں پر یا اپنے دائیں ہاتھ کی ملکیت (کنیزوں ) پر یا عورتوں سے رغبت نہ رکھنے والے نوکر چاکر مردوں پر یا ان لڑکوں پر جو عورتوں کے پردوں (کی چیزوں) سے واقف نہ ہوں اور وہ (عورتیں) اپنے پاؤں ( زور زور سے ) زمین پر مارتی ہوئی نہ چلا کریں کہ اپنی جو زینت انھوں نے چھپا رکھی ہے وہ (لوگوں کو ) معلوم ہو جائے ، اور اے مومنو! تم مجموعی طور پر اللہ سے توبہ کرو، تاکہ تم فلاح پاؤ۔“
حدیث 15 :
«وعن أم سلمة زوج النبى صلى الله عليه وسلم قالت لرسول الله صلى الله عليه وسلم حين ذكر الإزار: فالمرأة يا رسول الله؟ قال: ترخي شبرا، قالت أم سلمة: إذا ينكشف عنها ، قال: فذراعا لا تزيد عليه .»
سنن ابو داؤد، کتاب اللباس، رقم : 4117۔ محدث البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔
” اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تہبند کا ذکر کیا تو انہوں نے عورت کے متعلق پوچھا کہ وہ اسے کس قدر لمبا کرے؟ آپ نے فرمایا: ایک بالشت لٹکا لے۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اس سے تو اس کے پاؤں ننگے ہوں گے۔ آپ نے فرمایا: ایک ہاتھ لٹکا لے اور اس سے زیادہ نہ کرے۔ “
حدیث 16 :
«وعن عائشة أن أسماء بنت أبى بكر دخلت على رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم وعليها ثياب رقاق ، فأعرض عنها رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم وقال: يا أسماء، إن المرأة إذا بلغت المحيض لم تصلح أن يرى منها إلا هذا وهذا، وأشار إلى وجهه وكفيه .»
سنن ابو داؤد، کتاب اللباس، رقم : 4104 ، صحيح الترغيب، رقم : 2045 صحيح الجامع الصغير ، رقم : 7847 ، المشكاة، رقم : 4372.
” اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ (ان کی بہن ) اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں آئیں اور انہوں نے باریک کپڑے پہنے ہوئے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اپنا منہ موڑ لیا اور ارشاد فرمایا: اے اسماء! جب لڑکی بالغ ہو جائے تو جائز نہیں کہ اس سے کچھ نظر آئے سوائے اس کے اور اس کے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( یہ کہتے ہوئے ) اپنے چہرے اور ہاتھوں کی طرف اشارہ کیا۔ “
حدیث 17 :
«وعن ابن مسعود ، عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: المرأة عورة ، فإذا خرجت استشرفها الشيطان .»
سنن ترمذی، کتاب الرضاع، رقم : 1173 ، المشكاة، رقم : 3109، الترغيب، رقم : 346 ، صحيح الجامع الصغير، رقم ، 6690
”اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت (مکمل) ستر ہے، جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اسے جھانکنے لگ جاتا ہے۔ “
حدیث 18 :
«وعن أنس أن النبى صلى الله عليه وسلم أتى فاطمة بعبد كان قد وهبه لها ، قال: وعلى فاطمة ثوب ، إذا قنعت به رأسها لم يبلغ رجليها ، وإذا غطت به رجليها لم يبلغ رأسها ، فلما رأى النبى صلى الله عليه وسلم ما تلقى قال: إنه ليس عليك بأس إنما هو أبوك وغلامك .»
سنن ابوداؤد، کتاب اللباس، رقم : 4106 ، سلسلة الصحيحة، رقم : 2868
”اور حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے ایک غلام جو آپ نے ان کو ہبہ کیا تھا، لے کر آئے ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا پر ایسا کپڑا تھا کہ وہ اگر اسے سر پر لپیٹیں تو ان کے پاؤں تک نہ پہنچتا تھا اور اگر پاؤں کو چھپاتیں تو سر پر نہ رہتا تھا۔ پس جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اس الجھن کو دیکھا تو ارشاد فرمایا: تمہارے لیے کوئی حرج کی بات نہیں، تمہارے سامنے صرف تمہارے والد ہیں اور تمہارا غلام ہے۔“
حدیث 19 :
«وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ليس منا من تشبه بغيرنا ، لا تشبهوا باليهود ولا بالنصارى .»
سنن ترمذی ، کتاب الاستئذان والأداب ، رقم : 2695 ، السلسلة الصحيحة، رقم: 2194، صحيح الجامع الصغير، رقم : 9565 ، صحيح الترغيب ، رقم : 2723.
”اور حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے مسلمانوں کے علاوہ دوسروں کی مشابہت کی وہ ہم میں سے نہیں، (لہذا) نہ تم یہود کی مشابہت کرو اور نہ نصاری کی۔ “
حدیث 20 :
«وعن أبى عثمان قال: كتب الينا عمر ونحن بأذربيجان: يا عتبة بن فرقد! إنه ليس من كدك ولا من كد أبيك ولا من كد أمك ، فأشبع المسلمين فى رحالهم، مما تشبع منه فى رحلك ، وإياكم والتنعم ، وزع اهل الشرك، ولبوس الحرير فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن لبوس الحرير ، قال إلا هكذا ، ورفع لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم إصبعيه الوسطى والسبابة وضمهما ، قال زهير: قال عاصم: هذا فى الكتاب قال: ورفع زهير اصبعيه .»
صحیح مسلم، کتاب اللباس، رقم : 5411
اور جناب ابو عثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، ہم آذربائیجان میں تھے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں خط لکھا، اے عتبہ بن فرقد ! صورت حال یہ ہے کہ تیرے پاس جو مال ہے، وہ تیری محنت و مشقت کا نتیجہ نہیں ہے، نہ تیرے باپ کی محنت کی کمائی ہے اور نہ تیری ماں کی محنت کا ثمرہ ہے، اس لیے مسلمانوں کا ان کے گھروں میں اس سے سیر کرو، جس سے تم اپنے گھر میں سیر ہوتے ہو اور اپنے آپ کو عیش و عشریت، مشرکوں کے لباس اور شکل وصورت اور ریشم کے لباس سے بچاؤ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی لباس سے منع فرمایا ہے، مگر اتنی مقدار سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے اپنی دو انگلیاں، درمیانی انگلی اور شہادت کی انگلی دونوں ملا کر بلند کیں، ( ظاہر کیں ) عاصم نے کہا، یہ خط میں موجود ہے اور زہیر نے اپنی دونوں انگلیاں بلند کیں۔
● عریانی والا لباس ممنوع ہے
قَالَ اللهُ تَعَالَى: ﴿إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ﴾
(24-النور:19)
❀ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
”بے شک جو لوگ یہ پسند کرتے ہیں کہ ایمان لانے والوں میں بے حیائی پھیلے، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ “
حدیث 21 :
«وعن أم سلمة قالت: استيقظ النبى صلى الله عليه وسلم من الليل وهو يقول: لا إله إلا الله، ماذا أنزل الليلة من الفتنة، ماذا أنزل من الخزائن ، من يوقظ صواحب الحجرات ، كم من كاسية فى الدنيا عارية يوم القيامة .»
صحیح بخاری، کتاب اللباس، رقم : 5844
”اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات کے وقت بیدار ہوئے اور کہا اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، کیسی کیسی بلائیں اس رات میں نازل ہو رہی ہیں اور کیا کیا رحمتیں اس کے خزانوں سے اتر رہی ہیں۔ کوئی ہے جو ان حجرہ والیوں کو بیدار کر دے۔ دیکھو بہت سی دنیا میں لباس پہنے والی عورتیں آخرت میں ننگی ہوں گی (یعنی جو عورتیں باریک کپڑے پہن کر غیروں کو اپنا جسم دکھاتی پھرتی ہیں انہیں روز قیامت یہ سزا دی جائے گی کہ وہ ساری مخلوق کے سامنے ننگی ہوں گی )۔ “
● شہرت کا لباس ممنوع ہے
قَالَ اللهُ تَعَالَى: ﴿وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ﴾
(98-البينة:5)
❀ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
”اور انھیں اس کے سوا حکم نہیں دیا گیا کہ وہ اللہ کی عبادت کریں، اس حال میں کہ اس کے لیے دین کو خالص کرنے والے ۔“
حدیث 22 :
«وعن ابن عمر يرفعه قال: من لبس ثوب شهرة البسه الله يوم القيامة ثوبا مثله .»
سنن ابن ماجه رقم: 3606، سنن ابوداود، رقم : 3 : 4029، مسند احمد، رقم .139/2
”اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ جس نے دنیا میں شہرت کا لباس پہنا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ذلت کا لباس پہنائیں گے۔ “
حدیث 23 :
«وعن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم قال:بينما رجل يمشي قد أعجبته جمته وبرداه إذ خسف به الأرض فهو يتجلجل فى الأرض حتى تقوم الساعة.»
صحیح مسلم ، کتاب اللباس، رقم : 2088
”اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک شخص جا رہا تھا کہ وہ اپنے بالوں اور کپڑوں پر اتر ایا تو اسے زمین میں دھنسا دیا گیا، اب وہ قیامت تک زمین میں دھنستا چلا جائے گا۔ “
حدیث 24 :
«وعن أبى هريرة، عن النبى صلى الله عليه وسلم فيما يحكي عن ربه عزوجل قال: الكبرياء ردائي، والعظمة إزاري ، من نازعني واحدا منهما ، قذفت فى النار .»
مسند احمد : 414/2 ، سلسلة الصحيحة، رقم : 541 .
”اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے ہیں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب تعالیٰ سے بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: بڑائی میری چادر ہے اور عظمت میرا ازار ہے، جو کوئی ان میں سے ایک بھی مجھ سے کھینچے گا میں اسے جہنم میں پھینکوں گا۔ “
حدیث 25 :
«وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده ، قال: قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : كلوا واشربوا وتصدقوا والبسوا ، ما لم يخالطه اسراف أو مخيلة .»
سنن ابن ماجه كتاب اللباس، رقم : 3605 ، صحيح الترغيب ، رقم : 2145 .
”اور حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کھاؤ پیو، صدقہ کرو اور لباس پہنو، لیکن اسراف (فضول خرچی) اور تکبر سے بچو۔ “
حدیث 26 :
«وعن ابن عباس قال: كل ما شئت، والبس ما شئت، ما أخطاتك اثنتان سرف أو مخيلة .»
صحیح بخاری کتاب اللباس، قبل رقم : 5783 معلقاً .
”اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بخیلی سے بچو کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو بخیلی نے ہلاک کر دیا تھا۔ “
● لباس میں تواضع
حدیث 27 :
«وعن رجل من أبناء أصحاب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ، عن أبيه قال قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : من ترك لبس ثوب جمال وهو يقدر عليه تواضعا كساه الله حلل الكرامة .»
سنن ابو داؤد، رقم: 4778 ، شعب الايمان للبيهقي : 8304، صحيح الترغيب، كتاب اللباس والزينة، رقم : 2073.
”اور بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے تواضع اختیار کرتے ہوئے خوبصورت کپڑا پہنا چھوڑ دیا حالانکہ وہ اس کی طاقت رکھتا تھا تو اللہ تعالیٰ اسے عزت کا لباس پہنائیں گے۔ “
حدیث 28 :
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: إنما كان فراش رسول الله صلى الله عليه وسلم الذى ينام عليه أدما حشوه ليف .»
صحیح مسلم، کتاب اللباس والزينة ، رقم : 5447.
”اور اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ تکیہ جس پر آپ ٹیک لگاتے تھے، چمڑے کا تھا جس میں کھجور کے درخت کی چھال بھری ہوئی تھی۔“
● لباس صاف ستھرا ہو
حدیث 29:
«وعن جابر بن عبد الله قال: أتانا رسول الله صلى الله عليه وسلم فرأى رجلا شعثا قد تفرق شعره ، فقال: أما كان يجد هذا ما يسكن به شعره؟ ورأى رجلا آخر وعليه ثياب وسخة فقال: أما كان هذا يجد ماء يغسل به ثوبه ؟»
سنن أبو داؤد، كتاب اللباس، رقم : 4062 ، سنن نسائی، رقم : 5236، صحیح الجامع الصغير، رقم : 1333 ، السلسلة الصحيحة، رقم : 493
”اور حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے۔ آپ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس کے بال بکھرے بکھرے سے تھے۔ آپ نے فرمایا: کیا اسے کوئی چیز نہیں ملتی کہ اس سے اپنے بالوں کو سنوار لے۔ اور آپ نے ایک دوسرے آدمی کو دیکھا جس کے کپڑے میلے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اسے پانی نہیں ملا کہ اس سے اپنے کپڑے دھو لیتا۔ “
حدیث 30 :
«وعن أبى الأحوص عن أبيه قال: أتيت النبى صلى الله عليه وسلم فى ثوب دون ، فقال: ألك مال؟ قال: نعم، قال: من أى المال ، قال: قد آتانى الله من الإبل والغنم والخيل والرقيق ، قال: فإذا آتاك الله مالا فلير أثر نعمة الله عليك وكرامته .»
سنن ابو داؤد، کتاب اللباس، رقم : 4063 ، غاية المرام : 75 ، صحيح الجامع الصغير، رقم : 254 ، المشكاة، رقم : 4352
”اور ابو الاحوص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے گھٹیا کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ آپ نے دریافت فرمایا، کیا تمہارے پاس مال ہے؟ میں نے کہا، ہاں۔ آپ نے پوچھا کس قسم کا؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ نے مجھے اونٹ، بکریاں، گھوڑے اور غلام ہر طرح کا مال عنایت فرمایا ہوا ہے۔ آپ نے فرمایا: جب اللہ نے تمہیں مال دیا ہے تو اس کی نعمت اور احسان کا اثر تجھ پر نظر آنا چاہیے۔ “
● گھر اور لباس میں تصاویر نہ رکھیں
حدیث 31 :
«وعن عائشة رضی اللہ عنہا زوج النبى صلى الله عليه وسلم أنها أخبرته أنها اشترت ريال نمرقة فيها تصاوير ، فلما رآها رسول الله صلى الله عليه وسلم قام على الباب فلم يدخل، فعرفت فى وجهه الكراهية ، قالت: يا رسول الله، أتوب إلى الله وإلى رسوله ، ماذا أذنبت؟ قال: ما بال هذه النمرقة؟ فقالت: اشتريتها لتقعد عليها وتوسدها ، فقال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : إن أصحاب هذه الصور يعذبون يوم القيامة ويقال لهم: أحبوا ما خلقتم ، وقال: إن البيت الذى فيه الصور لا تدخله الملائكة .»
صحيح البخارى، كتاب اللباس، رقم : 5961
” اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک گدا خریدا جس میں کچھ تصاویر بنی ہوئی تھیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو آپ دروازے پر ہی کھڑے ہو گئے اور اندر نہ آئے۔ میں آپ کے چہرے سے ناراضگی پہچان گئی اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! میں اللہ سے اور اس کے رسول کے سامنے توبہ کرتی ہوں، میں نے کیا غلطی کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ گدا کیسا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے ہی اسے خریدا ہے تا کہ آپ اس پر بیٹھیں اور اس پر ٹیک لگائیں۔ آپ نے فرمایا: ان تصاویر کے بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جو تم نے بنایا ہے اب اس میں جان بھی ڈالو اور آپ نے فرمایا: جس گھر میں تصاویر ہوتی ہیں اس میں ( رحمت کے) فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ “
حدیث 32 :
«وعن سعيد بن أبى الحسن قال: كنت عند ابن عباس رضی اللہ عنہما إذ أتاه رجل فقال: يا أبا عباس إني إنسان إنما معيشتي من صنعة يدى، وإنى أصنع هذه التصاوير ، فقال ابن عباس : لا أحدثك إلا ما سمعت رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ، سمعته يقول: من صور صورة فإن الله معذبه حتى ينفخ فيها الروح وليس بنافخ فيها أبدا . فربا الرجل ربوة شديدة واصفر وجهه فقال: ويحك إن أبيت إلا أن تصنع فعليك بهذا الشجر ، كل شيء ليس فيه روح .»
صحیح بخاری، کتاب البيوع، رقم 2225۔
”اور سعید بن ابی حسن نے کہا میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر تھا ایک شخص ان کے پاس آیا، اور کہا، اے ابو عباس ! میں ان لوگوں میں سے ہوں، جن کی روزی اپنے ہاتھ کی صنعت پر موقوف ہے اور میں یہ مورتیں بناتا ہوں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اس پر فرمایا کہ میں تمہیں صرف وہی بات بتلاؤں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا تھا: جس نے بھی کوئی مورت بنائی تو اللہ تعالیٰ اسے اس وقت تک عذاب کرتا رہے گا جب تک وہ شخص اپنی مورت میں جان نہ ڈال دے اور وہ کبھی اس میں جان نہیں ڈال سکتا (یہ سن کر ) اس شخص کا سانس چڑھ گیا اور چہرہ زرد پڑ گیا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ افسوس ! اگر تم مورتیں بنانا ہی چاہتے ہو تو ان درختوں کی اور ہر اس چیز کی جس میں جان نہیں ہے بنا سکتے ہو۔“
● حرام چمڑے کا لباس پہننا
حدیث 33 :
«وعن خالد قال: وفد المقدام بن معدى كرب وعمرو بن الأسود ورجل من بنى أسد من أهل قنسرين إلى معاوية بن أبى سفيان، فقال معاوية للمقدام: أعلمت أن الحسن بن على توفي؟ فرجع المقدام ، فقال له رجل: أتراها مصيبة؟ قال له: ولم لا أراها مصيبة وقد وضعه رسول الله صلى الله عليه وسلم فى حجره فقال: هذا مني وحسين من علي؟ فقال الأسدي: جمرة أطفأها الله عز وجل قال: فقال المقدام، أما أنا فلا أبرح اليوم حتى أغيظك وأسمعك ما تكره ثم قال: يا معاوية، إن أنا صدقت فصدقني ، وإن أنا كذبت فكذبني، قال: أفعل قال فأنشدك بالله هل تعلم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن لبس الذهب قال: نعم ، قال: فأنشدك بالله هل تعلم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم عن لبس الحرير؟ قال: نعم، قال: فأنشدك بالله هل تعلم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن لبس جلود الرباع والركوب عليها؟ قال: نعم ، قال: فوالله لقد رأيت هذا كله فى بيتك يا معاوية فقال معاوية: قد علمت أني لن أنجو منك يا مقدام ، قال خالد: فأمر له معاوية بما لم يأمر لصاحبيه ، وفرض لابنه فى المائتين ، ففرقها المقدام فى أصحابه ، قال: ولم يعط الأسدى أحدا شيئا مما أخذ فبلغ ذلك معاوية فقال: أما المقدام فرجل كريم بسط يده، وأما الأسدي فرجل حسن الإمساك لشيئه .»
سنن ابو داؤد، کتاب اللباس، رقم : 4131۔ محدث البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔
”اور جناب خالد بن معدان سے روایت ہے کہ حضرت مقدام بن معد یکرب، عمرو بن اسود اور قبیلہ بنو اسد کا ایک آدمی جو اہل قنسرین میں سے تھا، حضرت معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ کے ہاں آئے۔ معاویہ نے مقدام سے کہا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ حسن بن علی رضی اللہ عنہ وفات پاگئے ہیں؟ تو مقدام نے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا۔ تو ایک آدمی نے ان سے کہا: کیا تم اس کو مصیبت سمجھتے ہو؟ انہوں نے کہا: میں ان کی وفات کو مصیبت کیوں نہ سمجھوں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنی گود میں بٹھایا تھا اور کہا تھا: یہ (حسن) مجھ سے ہے اور حسین علی سے ! اسدی آدمی نے کہا: دہکتا کوئلہ تھا جسے اللہ عزوجل نے بجھا دیا۔ مقدام نے کہا: مگر (میں تو ایسی بات نہیں کہتا جو اس اسدی نے کہی ہے) میں آج تمہیں غصہ دلا کے رہوں گا اور وہ کچھ سناؤں گا جو تمہیں برا لگے۔ پھر کہا:
اے معاویہ! اگر میں سچ کہوں تو میری تصدیق کرنا اور اگر غلط کہوں تو تردید کر دینا۔ معاویہ نے کہا: ایسے ہی کروں گا۔ مقدام نے کہا: میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے؟ کہا ہاں۔ مقدام نے پھر کہا: میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں کیا تمہیں خبر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم پہنے سے روکا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ حضرت مقدام نے کہا: میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالیں پہننے اور ان پر سوار ہونے سے روکا ہے؟ کہا: ہاں۔ مقدام نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے یہ سب کچھ تمہارے گھر میں دیکھا ہے اے معاویہ! اس پر معاویہ نے کہا: اے مقدام ! مجھے معلوم تھا کہ میں تجھ سے ہرگز نہیں بچ سکوں گا۔ خالد بن معدان نے بیان کیا کہ پھر معاویہ رضی اللہ عنہ نے مقدام کے لیے اس قدر انعام کا حکم دیا جو اس کے دوسرے دو ساتھیوں کے لیے نہیں تھا اور ان کے بیٹے کے لیے دوسو والوں میں حصہ مقرر کر دیا۔ چنانچہ حضرت مقدام رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ساتھیوں میں تقسیم کر دیا۔ مگر اسدی نے جو وصول کیا اس میں سے کسی کو کچھ نہ دیا۔ معاویہ کو یہ خبر پہنچی تو انہوں نے کہا: مقدام کھلے ہاتھ کے سخی آدمی ہیں اور اسدی اپنے مال کی خوب حفاظت کرنے والا ہے۔ “
حدیث 34 :
«وعن أبى أمامة ، قال: قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : سيكون رجال من أمتي يأكلون الوان الطعام ، ويشربون الوان الشراب، ويلبسون الوان النياب، ويتشدقون بالكلام فأولئك شرار أمتي .»
معجم اوسط للطبرانی : 2351 ، شعب الايمان للبيهقى : 33/5، صحيح الجامع الصغير، رقم : 3663 ، صحيح الترغيب والترهيب، رقم : 2148 ، السلسلة الصحيحة، رقم : 1891
”اور حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب میری امت میں سے کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو انواع و اقسام کے کھانے کھائیں گے ، انواع و اقسام کے مشروبات پئیں گے، انواع و اقسام کے لباس پہنیں گے اور غیر محتاط کلام کریں گے، (یاد رکھو کہ) یہ میری امت کے بدترین لوگ ہوں گے ۔ “
● ریشمی لباس صرف عورتوں کے لیے ہے
حدیث 35 :
«وعن على بن أبى طالب يقول: إن نبي الله صلى الله عليه وسلم أخذ حريرا فجعله فى يمينه ، وأخذ ذهبا فجعله فى شماله ، ثم قال: إن هدين حرام على ذكور أمتي .»
سنن ابو داؤد، کتاب اللباس، رقم : 4057 ، سنن نسائی، رقم: 5145 ، سنن ابن ماجه، رقم : 5995 ، صحیح ابن حبان : 1465۔ محدث البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔
”اور حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ میں ریشم اور بائیں ہاتھ میں سونا پکڑ کر ارشاد فرمایا: یقیناً یہ دونوں اشیاء میری امت کے مردوں پر حرام ہیں (معلوم ہوا کہ یہ اشیاء صرف مردوں کے لیے حرام ہیں عورتوں کے لیے نہیں ، وہ انہیں پہن سکتی ہیں۔“)
● مرد حضرات شلوار ٹخنوں سے اوپر رکھیں
حدیث 36 :
«وعن أبى هريرة رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: ما أسفل من الكعبين من الإزار ففى النار»
صحیح بخاری، کتاب اللباس، رقم : 5787.
”اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تہبند کا وہ حصہ جو ٹخنوں سے نیچے لٹکا ہو وہ جہنم میں ہوگا۔ “
حدیث 37 :
« وعن عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہ عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: من جر ثوبه خيلاء لم ينظر الله إليه يوم القيامة .»
صحيح البخارى كتاب اللباس، رقم : 5784.
”اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص تکبر کی وجہ سے اپنا تہبند گھسیٹتا ہوا چلے گا اللہ تعالیٰ اس کی طرف قیامت کے دن نظر بھی نہیں کریں گے۔ “
● جوتے پہننا
حدیث 38 :
«وعن جابر قال: كنا مع النبى صلى الله عليه وسلم فى سفر فقال: أكثروا من النعال فإن الرجل لا يزال راكبا ما انتعل .»
سنن ابو داؤد، کتاب اللباس، رقم : 4133 ، سلسلة الصحيحة، رقم : 345 .
” اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ آپ نے فرمایا: جوتے خوب پہنا کرو، بلاشبہ آدمی جب تک جوتا پہنے ہو تو (گویا) وہ سوار ہوتا ہے۔“
● نیا لباس پہننے کی دعائیں
حدیث 39 :
« وعن سهل بن معاذ بن أنس عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من لبس ثوبا ، فقال: الحمد لله الذى كساني هذا التوب ورزقنيه من غير حول منى ولا قوة: غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر .»
سنن ابوداؤد، کتاب اللباس، رقم : 4023 سنن دارمی، رقم : 2623، مستدرك حاكم : 1/ 507 ۔ محدث البانی نے اسے حسن کہا ہے۔
اور جناب سہل اپنے والد معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے کوئی کپڑا پہنا اور پھر کہا:
﴿اَلْحَمدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّى وَلَا قُوَّةٍ﴾
” ہر طرح کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے یہ لباس پہنایا اور مجھے میری ذاتی قوت و طاقت کے بغیر یہ عطا کیا ۔ تو اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔“
حدیث 40 :
«وعن أبى سعيد الخدري قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا استجد توبا سماه باسمه: إما قميصا أو عمامة، ثم يقول: اللهم لك الحمد ، أنت كسوتنيه ، أسألك من خيره، وخير ما صنع له، وأعوذ بك من شره، وشر ما صنع له، قال أبو نضرة فكان أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم إذا لبس أحدهم ثوبا جديدا قيل له تبلى ويخلف الله تعالى .»
سنن ابو داؤد، کتاب اللباس رقم 4020 سنن ترمذی، رقم : 1822۔ محدث البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔
اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نیا لباس پہنتے تو اس کا نام لیتے اور یہ دعا پڑھتے :
﴿اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ، أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ، وَخَيْرٍ مَا صُنِعَ لَهُ، وَأَعُوذُبِكَ مِنْ شَرِّهِ، وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ﴾
” اے اللہ ! ہر طرح کی تعریف تیرے لیے ہی ہے تو نے ہی مجھے یہ پہنایا، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس چیز کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے اور میں تجھ سے اس کی برائی اور اس چیز کی برائی کی پناہ مانگتا ہوں جس کے لیے یہ بنایا گیا ہے۔“ ابونضرہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے جب کوئی نیا کپڑا پہنتا تو اسے یوں دعا دی جاتی:
﴿تُبْلَي وَيُخْلِفُ اللَّهُ تَعَالَى﴾
” اللہ کریم اسے خوب (استعمال کر کے ) پرانا کرو اور اللہ اس کے بعد اور بھی عنایت فرمائے۔ “
وصلى الله تعالى على خير خلقه محمد وآله وصحبه أجمعين