ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02
سوال
احناف کے نزدیک نماز کی نیت زبان سے فرض ہے یا غیر فرض؟
الجواب
یہ احناف سے پوچھیں ، ہمیں تو اتنا معلوم ہے کہ زبان سے نیت کرنا نہ لغت ہے نہ شریعت ۔ کیونکہ نیت کی تعریف کی گئی ہے ۔
الارادة المتوجهة نحو الفعل لا بتغاء مرضاة الله و امتثال حكمه (فتح الباری)
’’اللہ کے حکم پر عمل کرنے کے لیے اوراس کی رضا تلاش کرنے کے لیے کسی کام کی طرف توجہ کا مرکوز ہونا‘‘
اور معلوم ہے کہ ارادہ دل کے ساتھ ہوتا ہے نہ کہ زبان کے ساتھ ۔