احتلام کے بعد کپڑوں کی پاکیزگی: منی نہ لگنے کی صورت میں شرعی حکم
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال:

نیند سے بیدار ہوتے وقت میں نے اپنے آپ کو مختلم پایا تو کیا کپڑے ناپاک ہوں گے جبکہ کپڑوں پر منی کا پانی بالکل نہیں لگا ہے؟

جواب:

الحمد لله وحده ، والصلوة والسلام على رسوله وآله وصحبه . . . و بعد
احتلام وغیرہ کے ذریعہ منی کے نکلنے سے مختلم کے کپڑے پلید نہیں ہوتے ہیں اگرچہ ان کو منی لگ بھی جائے ، اس لیے کہ منی پاک ہے ۔
لیکن اس میں مشروع یہ ہے کہ صفائی ستھرائی اور میل کچیل کو دور کرنے کی غرض سے کپڑے کے اس حصے کو جہاں پر منی لگی ہوئی ہو اس کو صاف کیا جائے ۔
و باللہ التوفیق ، وصلى اللہ على نبینا محمد والہ وصحبہ وسلم

(سعودی فتوی کمیٹی )

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے