اجماع کا مطلب اور اس میں شامل اہل علم کون ہیں؟
ماخوذ : فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)، جلد 2، صفحہ 293

سوال

اجماع سے کیا مراد ہے؟
آپ کا کسی مسئلہ پر اجماع کا حکم لگانا، کیا یہ پوری امت مسلمہ کا کلی اجماع ہوتا ہے یا یہ چند محدثین کا اجماع شمار ہوتا ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اجماع سے مراد یہ ہے کہ تمام اہلِ حق، یعنی اہلِ سنت والجماعت کے مسلمانوں کا باہمی اتفاق ہو۔ اس اجماع میں محدثین، فقہاء اور دیگر تمام اہلِ علم شامل ہوتے ہیں۔

لہٰذا جب کسی مسئلے پر اجماع کا حوالہ دیا جاتا ہے تو اس سے مراد صرف چند محدثین کا اتفاق نہیں بلکہ تمام اہلِ حق علماء کا متفقہ فیصلہ ہوتا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1