ماخوذ: احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 213
سوال
فرضی نماز کے بعد اجتماعی صورت میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا بغیر دوام کے کیا جائز ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فرض نماز یا نفل نماز کے بعد اجتماعی طور پر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا عمل، چاہے وہ باقاعدگی کے ساتھ ہو (بادوام) یا بغیر باقاعدگی کے (بلادوام)، رسول اللہ ﷺ سے ثابت نہیں ہے۔
حتیٰ کہ مجھے تو ایسی کوئی صحیح حدیث بھی نہیں ملی جو یہ ثابت کرے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز کے بعد انفرادی طور پر بھی ہاتھ اٹھا کر دعا فرمائی ہو۔
لہٰذا نماز کے بعد اجتماعی دعا، خواہ کبھی کبھار ہی ہو، سنت سے ثابت نہیں اور نہ ہی اس پر عمل کے لیے کوئی قابل احتجاج دلیل موجود ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب