آیت ﴿إني متوفيك﴾ کا صحیح مفہوم
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

آیت: ﴿يُعِيسَىٰ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ﴾ کا مفہوم کیا ہے؟

جواب:

اس آیت میں توفي کا معنی موت لیا جاتا ہے، حالانکہ اس کا معنی ”موت“ نہیں، بلکہ ”اٹھایا جانا“ ہوتا ہے، البتہ یہ لفظ مجازاً موت کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اور یہ ایک قاعدہ ہے کہ جس کلام میں دو معانی موجود ہوں، اس کو حقیقی معنی سے پھیرنے کے لیے دلیل یا کسی صریح قرینہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو اس آیت کا معنی ”وفات پا چکنا“ کرنے کا کوئی قرینہ موجود نہیں، البتہ قرآن و حدیث، اجماع امت اور علمائے دین کی تصریحات سے ثابت ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا ہے، قرب قیامت آپ کا آسمان سے نزول ہوگا۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے