ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
کیا آن لائن قرآن کلاس میں شرکت کے دوران وضو کر نالازمی ہے، جہاں ہم طباعت شدہ متن کو جسمانی طور پر ہاتھ نہیں لگاتے؟
جواب :
مذکورہ صورت میں وضو ضروری نہیں ، وضو صرف مصحف قرآنی کو جسمانی طور پر چھونے کے لیے ضروری ہے۔ ڈیجیٹل فارم میں قرآن کریم کو بے وضو بھی چھوا جا سکتا ہے، کیونکہ وہ ایک ایپلیکیشن ہے مصحف نہیں۔