آل دیوبند اور کوا
سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ سے روایت ہے:
’’أن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم قال: ((خمس من الدواب من قتلهن وهو محرم فلا جناح عليه : العقرب والفأرة والكلب العقور والغراب والحدأة.))‘‘
بلا شبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
پانچ جانور ایسے ہیں اگر ان کو کوئی حالت احرام میں بھی مار دے تو اس پر کوئی گناہ نہیں:
① بچھو
② چوہا
③ کاٹنے والا کتا
④ کوا
⑤اور چیل
(صحیح بخاری ۲۴۶/۱ صحیح مسلم ۳۸۱/۱)
راوی حدیث سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ نے فرمایا:
’’مــن يــأكـل الـغـراب؟ وقد سماه رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم فاسقا، والله ! ما هو من الطيبات.‘‘
کون شخص کو ا کھائے گا ؟ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام فاسق رکھا ہے ! اللہ کی قسم ہے کہ یہ حلال جانوروں میں سے نہیں ہے۔
(سنن الکبریٰ للبیہقی ۹/ ۳۱۷ ، ابن ماجہ: ۳۲۴۸)
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ سے روایت ہے:
’’عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: ((خمس فواسق يقتلن في الحرام الفأرة والعقرب والحدأة والغراب والكلب العقور .))‘‘
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
پانچ جانور بدذات ہیں جن کو حالت احرام میں بھی مار سکتے ہیں۔ چوہا، بچھو، چیل، کاٹنے والا کتا اور کوا۔
(صحیح بخاری:۲۴۶، ۴۶۷، صحیح مسلم /۳۸۱ تفہیم البخاری ۱/ ۸۳۸)
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ نے فرمایا ہے:
’’أني لا عـجـب مــن يــأكـل الغراب؟ و قد أذن رسول الله الله الله في قتله للمحرم وسماه فاسقا و الله ! ما لى هـو مـن الطيبات.‘‘
مجھے اس شخص پر تعجب ہے جو کو ا کھا تا ہے؟ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حالت احرام میں بھی قتل کرنے کی اجازت دی ہے اور اس کا نام فاسق رکھا ہے۔ اللہ کی قسم ہے کہ کوا حلال پرندوں میں سے نہیں ہے۔
(السنن الکبریٰ للبیہقی ۳۱۷/۹)
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ کے پوتے امام قاسم بن محمد بن ابی بکر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے:
’’من يأكله بعد قول رسول الله صلى الله عليه وسلم : فاسقا ‘‘
یعنی کو لے کو کون کھائے گا؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بعد کہ یہ فاسق ہے۔
(ابن ماجہ ص ۲۴۱ ح ۳۲۴۹)
لیکن اس کے باوجود آل دیو بند کے ’’امام ربانی‘‘ رشید احمد گنگوہی دیوبندی نے ایک سوال کا درج ذیل جواب لکھا ہے: حلال کو ا کھانا
سوال:
جس جگہ زاغ معروفہ کو اکثر حرام جانتے ہوں اور کھانے والے کو برا کہتے ہوں تو ایسی جگہ اس کو اکھانے والے کو کچھ ثواب ہوگا یا نہ ثواب ہوگا نہ عذاب؟
جواب:
ثواب ہوگا۔ “
(فتاوی رشیدیہ ص ۶۳۷ مکتبہ رحمانیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور، تالیفات رشید یہ ص ۴۸۹)
تنبیہ:
سلانوالی (ضلع سرگودھا) کے عوام الناس میں یہ بات مشہور ہے کہ سلانوالی میں دیو بندیوں نے کوؤں کی دیگ پکائی تھی اور کوے کھائے تھے۔
آل دیو بند سے گزارش ہے کہ اس قصے کی صحیح صورت الحال واضح کریں۔!!