ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 530
سوال
ایک ارشادِ رسول صلی الله علیہ وسلم اکثر مطالعے میں آتا ہے کہ: "میں آلاتِ موسیقی توڑنے کے لیے مبعوث فرمایا گیا ہوں۔” اس حدیث کا حوالہ مطلوب ہے۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ حدیث:
◄ مشکوۃ المصابیح، کتاب الحدود، باب بیان الخمر ووعید شاربہا، الفصل الثالث، حدیث نمبر ۳۶۵۴ (۲۱) میں موجود ہے۔
◄ اسی طرح مسند امام احمد رحمہ اللہ تعالیٰ، المجلد الخامس، الصفحہ ۲۵۷-۲۶۸ میں بھی پائی جاتی ہے۔
شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے حاشیہ مشکوٰۃ میں اس حدیث کے بارے میں لکھا ہے:
’’وإسنادہ ضعیف‘‘
یعنی اس کی سند ضعیف ہے۔
البتہ صحیح بخاری، کتاب الأشربۃ، باب نمبر ۶ میں ایک حدیث موجود ہے جس سے آلاتِ موسیقی کے حرام ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔