آب زمزم سے وضو کرنا کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

آب زمزم سے وضو کرنا کیسا ہے؟

جواب:

آب زمزم سے وضو کرنا جائز ہے۔ شریعت سے آب زمزم سے وضو کرنا ممنوع قرار نہیں دیا۔ اکثر اہل علم اسے جائز کہتے ہیں۔
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
لا تكره الطهارة بماء زمزم عندنا، وبه قال العلماء كافة
ہمارے نزدیک آب زمزم سے وضو کرنا مکروہ نہیں ہے، سارے کے سارے اہل علم کا یہی مذہب ہے۔
(فتاوى النووي، ص 16)