ماخوذ : فتاویٰ علمیہ، جلد 1، کتاب الصلاة، صفحہ 478
آئینہ دیکھتے وقت کی دعا کے متعلق حدیث کی تحقیق
سوال:
آئینہ دیکھتے وقت کی جو دعا بیان کی جاتی ہے:
اللهم انت حسنت خلقي فحسن خلقي
(راوی: ابو قتادۃ، بستی بلوچاں، ضلع سرگودھا)
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ روایت سخت ضعیف ہے۔
روایت کی تحقیق:
اس دعا کی روایت کو ابن السنی نے عمل الیوم واللیلۃ میں نقل کیا ہے:
◈ کتاب: عمل الیوم واللیلۃ
◈ روایت نمبر: 163
◈ تحقیق: الشیخ سلیم الہلالی
◈ کتاب کا حوالہ: عجالۃ الراغب الممتنی، جلد 1، صفحہ 217
روایت کے رواۃ پر جرح:
➊ الحسین بن ابی السری – متروک راوی ہے
➋ عبدالرحمن بن اسحاق الواسطی – ضعیف راوی ہے
➌ نعمان بن سعد – مجہول راوی ہے
(ماخذ: الحدیث، صفحہ 20)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب