«باب العبد راع وهو مسؤول فى مال سعيده»
غلام نگہبان ہے اور وہ اپنے آقا کے مال کے سلسلے میں جواب دہ ہے
✿ «عن عبد الله رضي الله عنه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:” كلكم راع فمسئول عن رعيته، فالامير الذى على الناس راع وهو مسئول عنهم، والرجل راع على اهل بيته وهو مسئول عنهم، والمراة راعية على بيت بعلها وولده وهى مسئولة عنهم، والعبد راع على مال سيده وهو مسئول عنه، الا فكلكم راع وكلكم مسئول عن رعيته. » [متفق عليه: رواه البخاري 2554، ومسلم 1829.]
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص ذمے دار سے
اور اس سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال ہو گا۔ جو لوگوں کا امیر ہے وہ ان کا ذمے دار ہے اور وہ اپنے ماتحتوں کے سلسلے میں جواب دہ ہے۔ اور آدمی اپنے گھر والوں کا ذمے دار ہے اور وہ ان کے بارے میں جواب دہ ہے۔ عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کی اولاد کی نگہبان ہے اور وہ ان کے بارے میں جواب دہ ہے۔ اور غلام اپنے آقا کے مال کا نگہبان ہے اور وہ اس کے سلسلے میں جواب دہ ہے۔ سنو! تم میں سے ہر شخص ایک ذمے دار ہے اور ہر ایک سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال ہوگا۔“