کیا قنوت وتر جمع کے صیغے کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟
تحریر: غلام مصطفٰے ظہیر امن پوری

(سوال :)

کیا قنوت وتر جمع کے صیغے کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟

(جواب:)

جی ہاں ! سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قنوت وتر کے یہ الفاظ سکھائے تھے:

اللهم اهدنا فيمن هديت،‏‏‏‏ وعافنا فيمن عافيت،‏‏‏‏ وتولنا فيمن توليت،‏‏‏‏ وبارك لنا فيما أعطيت،‏‏‏‏ وقنا شر ما قضيت، إنك تقضي ولا يقضى عليك،‏‏‏‏ وإنه لا يذل من واليت،‏‏‏‏ تباركت وتعاليت

’’اے اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل کر کے ہدایت دے جن کو تو ہدایت دے چکا ہے اور ہمیں ان لوگوں میں شامل کر کے عافیت دے جن کو تو عافیت دے چکا ہے اور تو اُن لوگوں میں شامل کر کے ہمارا دوست بن جا جن کا تو دوست بن چکا ہے اور تو نے ہمیں جو کچھ دیا ہے، اس میں برکت دے اور ہمیں اپنے برے فیصلے سے بچا لے۔ بلاشبہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے، تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا اور بلاشبہ جس کا تو دوست بن جائے، وہ ذلیل نہیں ہوتا۔ تو بہت برکت اور بہت بلندی والا ہے۔‘‘

(المعجم الكبير للطبراني: ۷۳/۳، ح: ۲۷۰۰، وسنده صحيح)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!