تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
کیا ابلیس کی اولاد ہے ؟
جواب :
قرطبی نے کہا کہ زید بن مجاہد سے مروی ہے، انھوں نے کہا کہ ابلیس کے پانچ بچے ہیں:
➊ ثبر
یہ مصائب والا ہے، ہلاکت کا حکم دیتا ہے۔ علاوہ ازیں گریبان چاک کرنے، رخسار پیٹنے اور جاہلیت کی پکار کا حکم دیتا ہے۔
➋ اعور
یہ زنا والا ہے، زنا کا حکم دیتا اور اسے مزین کرتا ہے۔
➌ مسوط
یہ جھوٹ والا ہے، جو جھوٹ سنتا، کسی آدمی کے کان میں ڈالتا اور اسے آگے منتقل کرواتا ہے، پھر آدمی لوگوں کے پاس جا کر انہیں کہتا ہے: میں نے ایک آدمی کو دیکھا ہے اس کے چہرے کی تو مجھے پہچان ہے۔ لیکن اس کا نام مجھے معلوم نہیں، اس نے مجھے یہ یہ بات بیان کی ہے۔
➍ داسم
یہ وہ ہے جو آدمی کے ساتھ اس کے اہل وعیال میں داخل ہوتا ہے اور اسے ان میں عیب دکھاتا ہے اور ان پر غصہ دلاتا ہے۔
➎ زکنبور
یہ صاحب بازار ہے، جو بازار میں اپنا جھنڈا گاڑتا ہے۔