تحریر: عمران ایوب لاہوری
کافر کی قبر کی زیارت کرتے ہوئے اسے دعا نہیں بلکہ آگ کی بشارت دی جائے
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دیہاتی (جس کا والد کافر فوت ہوا تھا) سے کہا:
حيثما مررت بقبر كافر فبشره بالنار
”جہاں کہیں بھی تم کسی کافر کی قبر کے قریب سے گزرو تو اسے آگ کی بشارت دو۔“
[صحيح: الصحيحة: 18 ، أحكام الجنائز: ص/ 252 ، طبراني كبير: 191/1 ، ابن السنى فى عمل اليوم والليلة: 588]