تحریر: عمران ایوب لاہوری
چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا
ایسا کرنا کسی عذر کی وجہ سے جائز و درست ہے جیسا کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر گئے اور پاؤں پر چوٹ آ گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح نماز پڑھنے لگے ۔
[سبل السلام: 427/1]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رايت رسول الله يصلى متربعا ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چار زانووں پر بیٹھ کر نماز ادا فرماتے ہوئے دیکھا۔“
[صحيح: كما فى التعليق على سبل السلام: 426/1 ، نسائي: 224/3 ، ابن خزيمة: 978/2]