سوال
شیخ صاحب، ایک ہارٹ پیشنٹ کا سوال ہے کہ اگر دورانِ نماز دل میں تکلیف ہو تو کیا زبان کے نیچے دوا رکھ سکتے ہیں؟
جواب از فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
نماز کے دوران کچھ کھانے یا پینے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر طبیعت خراب ہو رہی ہو تو بہتر یہی ہے کہ نماز چھوڑ دیں اور دوا استعمال کریں۔ طبیعت سنبھلنے کے بعد نماز دوبارہ ادا کر لیں۔