تحریر: عمران ایوب لاہوری
نماز میں قرآن سے دیکھ کر قراءت
ایسا کرنا جائز تو ہے لیکن اس پر دوام اختیار کر لینا درست نہیں ۔
➊ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی امامت ان کا غلام قرآن سے دیکھ کر کراتا تھا۔
[بخاري: تعليقا: 96/1 ، حافظ ابن حجرؒ رقمطراز هيں كه امام ابو داودؒ نے مصاحف ميں اسے موصولا بهي بيان كيا هے۔ فتح الباري:
147/2]
➋ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نواسی ”امامہ رضی اللہ عنہا“ کو نماز میں اٹھا لیتے تھے۔
[بخاري: 516]
جب نماز میں بچہ اٹھایا جاسکتا ہے تو قرآن بالا ولی اٹھایا جا سکتا ہے البتہ اسے زبانی یاد کر کے پڑھنا ہی افضل ہے۔ نیز سعودی مجلس افتاء نے یہ فتوی دیا ہے کہ ”قرآن میں دیکھ کر قراءت قرآن فرائض اور نوافل دونوں میں جائز ہے۔
[فتاوى اللجنة الدائمة: 396/6]