نماز میں سجدہ گاہ سے کنکریاں ہٹانا
تحریر: عمران ایوب لاہوری

نماز میں سجدہ گاہ سے کنکریاں ہٹانا

حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا قام أحدكم فى الصلاة فلا يمسح الحصى فإن الرحمة تواجهه
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز ادا کر رہا ہو تو (سجدہ گاہ سے ) کنکریوں کو مت ہٹائے کیونکہ اس وقت رحمت اس کے سامنے ہوتی ہے ۔
“ مسند احمد کی روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے کہ واحدة أودع ”اگر کنکریاں ہٹانا ضروری ہو تو ایک مرتبہ ہٹا لو یا رہنے دو۔ “
[ضعيف: ضعيف أبو داود: 201 ، كتاب الصلاة: باب فى مسح الحص فى الصلاة ، أبو داود: 945 ، ترمذي: 379 ، ابن ماجة: 1027 ، نسائي: 6/3 ، ابن خزيمة: 59/2 ، ابن حبان: 2273 ، دارمي: 322/1 ، بيهقي: 284/2 ، شیخ حازم على قاضي نے اسے صحيح كها هے۔ التعليق على سبل السلام: 341/1 ، حافظ ابن حجرؒ نے بهي اسے صحيح كها هے۔]
اگر اس حدیث میں کچھ کمزوری بھی ہو تب بھی یہ اس وجہ سے قابل حجت ہے کہ صحیحین میں اس کا شاہد موجود ہے۔
ْ [بخاري: 1207 ، مسلم: 546]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1