تحریر: عمران ایوب لاہوری
نماز میں ادھر ادھر جھانکنا ممنوع ہے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوران نماز ادھر اُدھر دیکھنے کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: هو اختلاس يختلسه الشيطان من صلاة العبد ”یہ تو شیطان کا جھپٹا ہے جس کے ذریعے شیطان انسان کو جھپٹ لیتا ہے۔“
[بخارى: 751 ِ، كتاب الأذان: باب الإلتفات فى الصلاة ، أحمد: 70/6 ، أبو داود: 910 ، نسائي: 8/3 ، ابن خزيمة: 484]